تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میہڑ میں بدامنی تھم نہ سکی نامعلوم مسلح افراد نے دوران لوٹ مار شہری کو گولی مار کر جانبحق کردیا مقتول کا بھائی بھی زخمی

میہڑ میں بدامنی تھم نہ سکی نامعلوم مسلح افراد نے دوران لوٹ مار شہری کو گولی مار کر جانبحق کردیا مقتول کا بھائی بھی زخمی

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ میں بدامنی تھم نہ سکی، میہڑ کے قریب اے سیکشن تھانہ کی حدود گاؤں گنجا کا رہائشی عباس چانڈیو گذشتہ رات اپنی زمین پر بھائی کے ہمراہ جا رہا تھا تو بیٹو روڈ گنجا موری سٹاپ پر نامعلوم مسلح افراد نے روک کر دو موٹر سائیکلیں دو موبائل فون و دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا، مزاحمت پر مسلح افراد نے عباس چانڈیو کو گولیاں مار کر قتل کر دیا جبکہ ساتھ ان کے چھوٹے بھائی خالد حسین چانڈیو شدید زخمی ہوگیا مسلح افراد نے موٹر سائیکل اور سامان لے کر فرار ہوگئے جبکہ زخمی نے گاؤں پہنچ کر واقعے کی اطلاع دی، متوفی کی لاش تحصیل ہسپتال میہڑ لائی گئی جہاں لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کی گئی دوسری طرف مولانا مجاہد چانڈیو، غلام مصطفی، بخش، علی گل اور نوجوان صحافی مختیار سندھی کی قیادت میں مقتول کی لاش رکھ کر انڈس ہائی وے پر دھرنا دیا اس موقع پر مظاہرین نے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے شدید نعرے بازی کی جبکہ دھرنے کے باعث انڈس ہائی وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مظاہرین نے کہا کہ بدامنی بڑھ گئی ہے کوئی بھی روڈ اور عوام سلامت نہیں مسلح افراد کا راج قائم ہے پولیس ڈکیتوں کے خلاف کاروائی نہیں کر رہی انہوں نہ مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو گرفتار کر انصاف فراہم کیا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے