تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ کے تحت ہونے والے نرسز کا دھرنا کراچی پریس کلب پر جاری

ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ کے تحت ہونے والے نرسز کا دھرنا کراچی پریس کلب پر جاری

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ کے تحت ہونے والے نرسز کا دھرنا کراچی پریس کلب پر جاری رہا اور کراچی کی تمام ہسپتالوں کی نرسز کراچی پریس کلب پر دھرنے میں شریک ہو کر اپنے حقوق کی حاصلات کے لیے اپنی جدوجہد کو تیز کیا، آج محکمہ صحت کی طرف سے سیکریٹری صحت کے نمائندوں دادلو زہرانی اور نسیم الدین میرانی نے دھرنے میں آ کر مذاکرات کیے جس پر ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ کی قیادت نے اپنا دو ٹوک موقف رکھا کہ ہمارے مسائل حل کرنے کا نوٹیفکیشن جب تک نہیں دیا جائے گا تب تک احتجاجی دھرنا ختم نہیں کیا جائے گا کیونکہ ہر مرتبہ ہم محکمہ صحت پر بھروسہ کر کے دھرنا ختم کر دیتے ہیں اور پھر وہی ہوتا کہ سالوں ہمیں اپنے حقوق لیے خوار کیا جاتا ہے اور ہماری نہیں سنی جاتی، ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ کی قیادت اپنی نرسز کی ساتھ سنجیدہ ہے اور نوٹیفکیشن کے بغیر احتجاجی دھرنا ختم نہیں ہوگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ صوفیوں اور امن و محبت کی دھرتی ہے، اس کی وحدت اور شناخت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سید محمد منیر شاہ

سکرنڈ، (رپورٹ: راج کمار اوڈ) درگاہ پیر ذاکری کے سجادہ نشین سید محمد منیر شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے