تازہ ترین
Home / اہم خبریں / جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کی جانب سے 4 دسمبر کو ”جونا گڑھ لائبریری و ریسورس سینٹر“ کا افتتاح کیا جائے گا۔ عبدالعزیز عرب

جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کی جانب سے 4 دسمبر کو ”جونا گڑھ لائبریری و ریسورس سینٹر“ کا افتتاح کیا جائے گا۔ عبدالعزیز عرب

کراچی (نوپ نیوز) جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کی جانب سے صدر اقبال ساندھ کی زیر صدارت 4 دسمبر بروز ہفتہ شام 7 بجے ”جونا گڑھ لائبریری و ریسورس سینٹر“ کا افتتاح کیا جائے گا جس کے مہمان خصوصی نواب آف ریاست جونا گڑھ محمد جہانگیر خانجی ہوں گے۔ اس سلسلے میں تفصیلات بتاتے ہوئے جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری عبدالعزیز عرب کا کہنا تھا کہ ریسورس سینٹر کا الحاق 5 نیشنل و انٹرنیشنل یونیورسٹیز کے ساتھ ہے، جہاں طالب علم اپنی تعلیمی استعداد کو بڑھانے کے لیے کتب و انٹرنیٹ پر ای بک کا مطالعہ کرسکیں گے۔ افتتاحی تقریب میں فنانس سیکرٹری فاروق احمد شیخ، استقبالیہ کمیٹی ممبران رفیق زہری، یوسف شیخ، بشیر قریشی، عبدالستار ترک، قاضی مصطفی، محمد علی اجمیری، ناصر جمال، امان ملک، علی محمد پنجہ شریک ہوں گے جبکہ جبکہ معزز عمائدین شہر، سماجی و سیاسی رہنما بھی شرکت کریں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویسٹ انڈیز نے پہلا ٹیسٹ 90 رنز سے جیت لیا بابر اعظم کی نصف سنچری بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی

تروبا، (اسپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے