تازہ ترین
Home / اہم خبریں / الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کے زیر اہتمام اسپورٹس فیسٹیول کامیابی سے اختتام پزیر۔ کھیلوں کے 11 مجموعی مقابلوں میں ویلز کالج نیکسر اور الفا کالج کی نمایاں کارکردگی

الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کے زیر اہتمام اسپورٹس فیسٹیول کامیابی سے اختتام پزیر۔ کھیلوں کے 11 مجموعی مقابلوں میں ویلز کالج نیکسر اور الفا کالج کی نمایاں کارکردگی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کے زیر اہتمام کراچی میں اسپورٹس فیسٹیول اختتام پزیر ہوگیا، فیسٹیول میں ویلز کالج، نیکسر، سیڈر اور الفا کالج کے بوائز نے شاندار کارکردگی سے میلہ لوٹ لیا حبیب گرلز، ڈی ایچ اے اور بحریہ کالج کی خواتین پلئرز نے بھی عمدہ کھیل کا مظاہر کیا ایونٹ میں کراچی کے اسکول و کالجز کی 32 ٹیموں نے 11 مختلف کھیلوں میں حصہ لیا 12 روز جاری رہنے والا فیسٹیول خوش اصلوبی سے اختتام پزیر ہوا جس کی رنگارنگ اختتامی تقریب میں پاک آرمی کے کرنل سید عدنان رضا ورلڈ ملٹری گالف فیڈریشن کے صدر کیپٹن انصر محمود اور ورلڈ سیلنگ فیڈریشن کے نائب صدر کیپٹن اے آر ارشد موجود تھے الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کے ڈائریکٹرز سمیت کالج پرنسپل صائمہ رضا اور شرکاء کی بڑی تعداد موجود تھی فیسٹیول میں شامل کامیاب پلئرز کو انعامات سے نوازا گیا اس موقع پر مہمان گرامی کرنل سید عدنان رضا نے کہا کہ کسی بھی شعبے میں بھرپور محنت اور لگن سے کامیابی حاصل ہوتی ہے ہمیں اپنے ٹارگٹ کے حصول کیلئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے انھوں نے فیسٹیول کے کامیاب انعقاد کو خوش آئند قرار دیا کیپٹن اے آر ارشد نے کہا کہ انھیں بچپن کے دن یاد آگئے جب وہ بھی اپنے اسکول میں کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیتے تھے انصر محمود نے فیسٹیول میں اتنی بڑی تعداد میں پلئرز کی موجودگی اور دلچسبی پر خوشی کا اظہار کیا چیف آرگنائزر ڈائریکٹر کاشان اقبال نے اپنے خطاب میں مہمان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فیسٹیول کو کامیاب بنانے کیلئے الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کے تمام ممبر کی محنت شامل حال رہی الفا کے گارڈ سے لیکر ہر شخص نے ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے بھر پور محنت کی انھوں نے اسپونسرز کے تعاون کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اسپورٹس کوآرڈینیٹر ماجد رسول، نجمہ فرحان اور انکی مکمل ٹیم کی دن رات محنت کو خوب سراہا کاشان اقبال نے فیسٹیول میں شریک تمام اسکولوں کی ٹیموں کے تعاون کا شکریہ ادا کیا کاشان اقبال نے کہا کہ اگلے سال یہی فیسٹیول نیشنل لیول پر کرانے کا ارادہ ہے انھوں نے جنوری فروری میں انٹرنیشنل کرکٹ مقابلوں کے انعقاد کو بھی پلاننگ کا حصہ قرار دیا خصوصی طور پر بنایا گیا کالج اینتھم نے تو تقریب کی شان ہی بڑھا دی الفا کالج مارکیٹنگ ہیڈ دھرج کمار اور انکی ٹیم کی کاوشوں سے تقریب پر رونق انداز میں اختتام پزیر ہوئی اس سے قبل فیسٹیول کے ڈے اینڈ نائٹ میچز میں میزبان الفا اسکول و کالج سمیت ویلز کالج، نیکسر، سیڈر، حبیب گرلز، سٹی اسکول، ریفلیکشن اسکول، بی وی ایس اسکول، کریڈو کالج، ہیپی ہوم اسکول، ڈی ایچ اے اور بحریہ کالج کے مرد و خواتین پلئرز نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا فیسٹیول میں مقابلوں کے درست رزلٹ کیلئے کالج کی اسپورٹس سوسائٹی نے ڈیجیٹل طریقہ کار اپنایا اور تمام ریزلٹ کمپیوٹرائزڈ کیے، میچز میں پروفیشنل ریفری اور امپائرز سے مقابلے سپروائز کرائے گئے جنھیں خوش اصلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا مقابلوں کی شفافیت پر تمام پلئرز اور ٹیم منجمنٹ کافی مطمئن خوش تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے