تازہ ترین
Home / اہم خبریں / تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کے لیے پاکستان اور میزبان بنگلہ دیش کی ٹیمیں 19 نومبر بروز جمعے کو مدمقابل آئیں گی

تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کے لیے پاکستان اور میزبان بنگلہ دیش کی ٹیمیں 19 نومبر بروز جمعے کو مدمقابل آئیں گی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کے لیے پاکستان اور میزبان بنگلہ دیش کی ٹیمیں 19 نومبر بروز جمعے کو مدمقابل آئیں گی۔ اس دوران شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں 12,500 سے زیادہ کرکٹ شائقین ٹی ٹونٹی کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں سرفہرست بیٹر اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی مشہور کور ڈرائیوز سے محظوظ ہوسکیں گے۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کے تین میچز 19، 20 اور 22 نومبر کو شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔ پانچ سال بعد یہ پہلا موقع ہو گا کہ جب پاکستان بنگلہ دیش میں کوئی دو طرفہ سیریز کا میچ کھیلے گا۔ دونوں ٹیمیں اس سے قبل 12 مرتبہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں مدمقابل آچکی ہیں۔ جہاں 10 مرتبہ پاکستان نے فتح حاصل کی تاہم بنگلہ دیش نے جن دو میچز میں کامیابی حاصل کی تھی وہ دونوں بنگلہ دیش میں ہی کھیلے گئے تھے۔ لہٰذا اپنے ہوم گراؤنڈ میں کھیلے گئے 4 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں بنگلہ دیش کا پاکستان کے خلاف جیت کا تناسب 50 فیصد ہے۔ اُدھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے 12 رکنی قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جن میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، خوشدل شاہ، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور شعیب ملک شامل ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے