تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ کا گھوٹکی میں پولیس کانسٹیبل کے احتجاج کا نوٹس۔ مذکورہ کانسٹیبل کی 14 دن کی چھٹی منظور

ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ کا گھوٹکی میں پولیس کانسٹیبل کے احتجاج کا نوٹس۔ مذکورہ کانسٹیبل کی 14 دن کی چھٹی منظور

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ترجمان محکمہ اطلاعات حکومت سندھ نے مختلف ٹی وی چینلز پر ڈسٹرکٹ جیل گھوٹکی کے کانسٹیبل نثار لاشاری کے احتجاج کی ویڈیو وائرل ہونے کے بارے میں کہا ہے کہ ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ نے مذکورہ ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی جیل خانہ جات سکھر اور سکھر جیل کے چیف میڈیکل آفیسر کو فوری طور پر گھوٹکی بھیجا۔ انہوں نے نثار لاشاری کے بچے کا معائنہ کیا جوکہ گمبٹ انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسز میں زیر علاج ہے اور اسے 19 نومبر کو آپریشن کے لئے بلایاگیا ہے۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات سکھر نے کانسٹیبل نثار کو 14 دن کی چھٹی دے دی ہے۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات سکھر نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں بتایا ہے کہ کانسٹبل نثار اپنے لاڑکانہ تبادلہ کے باعث پریشان تھا جہاں اسے دیگر کانسٹیبلز کے ساتھ تبادلہ کیا گیا تھا، اسی طرح لاڑکانہ جیل کے کچھ اسٹاف کو دیگر جیلوں میں بھیجا گیا ہے، جس کا مقصد لاڑکانہ جیل کے انتظامی امور میں بہتری لانا ہے، ترجمان کے مطابق جہاں تک کانسٹیبل نثار کی جانب سے ہیڈ کانسٹیبل عزیز ھکڑو کی جانب سے رشوت طلب کرنے کے الزامات کا تعلق ہے ڈی آئی جی جیل خانہ جات سکھر کو اس سلسلہ میں تحقیقات کرکے 14 نومبر (کل ) دوپہر دو بجے تک رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اگر عزیز ہکڑو کے خلاف رشوت طلب کرنے کا الزام ثابت ہو گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے