تازہ ترین
Home / اہم خبریں / الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کے زیر اہتمام کراچی میں اسپورٹس کا سب سے بڑا میلہ 11 نومبر سے سجے گا

الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کے زیر اہتمام کراچی میں اسپورٹس کا سب سے بڑا میلہ 11 نومبر سے سجے گا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) الفا ایجوکیشن نیٹ ورک پر جہاں نصابی سرگرمیاں بہترین انداز میں جاری ہیں وہیں کالج کے ڈائریکٹر ز نے غیر نصابی سرگرمیاں بھی بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا ہے الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کے زیر اہتمام کراچی میں اسپورٹس کا سب سے بڑا میلہ 11 نومبر سے سجنے جارہا ہے 12 روزہ اسپورٹس فیسٹیول دو مرحلوں میں سجے گا پہلے مرحلے کی افتتاحی تقریب 11 نومبر کو الفا کور اسکول میں ہوگی سابق ٹیبل ٹینس چیمپئن عارف خان مہمان خصوصی ہونگے جس میں انڈر 13 اور انڈر 15 کے مینز اور ویمنز پلئرز کے درمیان 12 کھیلوں کے مقابلے شروع ہونگے ان کھیلوں میں کرکٹ، فٹسال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، باسکٹ بال، تھرو بال، ٹیک بال، ڈاج بال، ٹگ آف وار، چیس، آرم ریسلنگ اور ای اسپورٹس شامل ہیں اسپورٹس فیسٹیول میں پہلی مرتبہ ای اسپورٹس کا اضافہ کیا گیا ہے جس میں پلئرز آن لائن کاؤنٹر اسٹرائک گیم میں اپنا جوش دکھائیں گے ان تمام 12 کھیلوں کی صوبائی ایسوسی ایشنز کا تعاون شامل ہے جن کی زیر سرپرستی اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہا ہے کھیلوں کے مقابلے کراچی کے مختلف گراؤنڈز پر ہوں گے جن میں کرکٹ کے میچز ہل پارک اور کے ڈی اے کرکٹ گراونڈ پر کھیلے جائیں گے جبکہ دیگر تمام کھیلوں کے مقابلے الفا اسکول و کالج میں ہونگے، دوسرے مرحلے میں او لیول اور اے لیول کے انڈر 17 اور انڈر 19 پلئرز کے درمیان زور پڑے گا جس کا آغاز الفا کالج کے اسپورٹس کمپلیکس سے ہوگا اسپورٹس فیسٹیول میں شہر بھر سے 32 اسکول و کالج کے سات ہزار ایتھلیٹ قسمت آزمائیں گے ڈائریکٹر کاشان اقبال کے مطابق ان مقابلوں کا مقصد اسٹوڈنٹس کی صلاحیتوں کو بروکار لانا اور صحت مند مقابلوں کے ساتھ ایک دوسرے سے بہتر تعلقات بھی استوار کرنا ہے کاشان اقبال نے کہا کہ دو سال بعد ہونے والے مقابلوں کیلئے ہر کوئی پرجوش دکھائی دے رہا ہے پلئرز ان مقابلوں میں حصہ لے کر اپنا اور اپنے اسکول و کالج کا نام روشن کریں گے اسپورٹس فیسٹیول کی آرگنائزنگ کمیٹی میں اسپورٹس کوآرڈینیٹر ماجد رسول، نجمہ فرحان، شاہزیب، فرید علی، ذاکر حسین، صدام قادر ، حق نواز، نایاب ملک، مس ثنا، حق نواز، جاوید عرب، جاوید خان، حسان، مظہر ، ماریا، آصف عزیز اور کاشف احمد فاروقی، شامل ہیں جو کھیلوں کے مقابلوں کی نگرانی کریں گے سالانہ اسپورٹس فیسٹیول کا مین راؤنڈ 18 نومبر سے کھیلا جائے گا جس کا فائنل 24 نومبر کو ہوگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے