تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

کراچی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے لکھا کہ آج کا دن میری زندگی کا سب سے قیمتی دن ہے،میں اور عاصر زندگی بھر کے لئے ہمسفر بن گئے ہیں۔ ٹوئٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ ہمارے نکاح کی تقریب برمنگھم والے گھر میں ہوئی، برائے کرم ہمیں اپنے دعاؤں میں یاد رکھیں، ہم اپنی نئی زندگی کے سفر کے لئے بہت پرجوش ہیں۔ دوسری طرف وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے ملالہ یوسفزئی کو شادی پر ٹویٹر پر مبارکباد دی اور ماشاء اللہ بھی لکھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے