تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی چکوال میں کارروائی مبینہ دہشت گرد گرفتار، دہشت گرد کی نشاندہی پر بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی چکوال میں کارروائی مبینہ دہشت گرد گرفتار، دہشت گرد کی نشاندہی پر بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

لاہور (بیورو رپورٹ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے چکوال میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بناید پر چکوال میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد کا نام ارقم عزیز اور اس کا تعلق کلعدم تنظیم سے ہے، تفتیش کے دوران دہشت گرد کی نشاندہی پر بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا، جس میں 14 رائفلز، مشین گنز، گرنیڈ لاؤنچر، راکٹ لاؤنچر، گولیاں، بال بیرنگ اور دیگر مواد شامل ہے۔ دہشت گرد حساس تنصیبات اور ہائی پروفائل اہداف کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، دہشت گرد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو اٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برا بر کر دی

پورٹ آف اسپین، (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے