تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کوئٹہ کی جامعہ بلوچستان کو ناگزیر وجوہات کی بنا پر بند کر دیا گیا

کوئٹہ کی جامعہ بلوچستان کو ناگزیر وجوہات کی بنا پر بند کر دیا گیا

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) کوئٹہ کی جامعہ بلوچستان کو ناگزیر وجوہات کی بنا پر بند کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رجسٹرار بلوچستان یونیورسٹی کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی ناگزیر وجوہات کی بنا 10 نومبر بروز بدھ سے نئے احکامات تک یونیورسٹی بند رہے گی، یونیورسٹی میں تعلیمی و انتظامی معاملات معطل رہیں گے۔ اعلامیے کے مطابق یونیورسٹی کے تحت 10 نومبر سے ہونے والے تمام امتحانات ملتوی ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان یونیورسٹی کے طلبہ سے مذاکرت کیلئے تین رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی طلبہ سے بات چیت کے بعد 24 گھنٹے کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ یاد رہے کہ جامعہ بلوچستان کے دو طلبہ کے لاپتہ ہونے پر طلبہ نے احتجاج کرتے ہوئے یونیورسٹی کے سامنے دھرنا دیا ہوا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے