تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آل کراچی جمشید عمر انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مذید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا، لانڈھی فرینڈز کرکٹ کلب اور نیو پیرا ماؤنٹ کرکٹ کلب کامیاب

آل کراچی جمشید عمر انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مذید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا، لانڈھی فرینڈز کرکٹ کلب اور نیو پیرا ماؤنٹ کرکٹ کلب کامیاب

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پی سی بی کی اجازت سے اور پاکستان کرکٹ کلب کے تعاون سے منعقدہ آل کراچی جمشید عمر انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مذید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا، ٹی ایم سی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں لانڈھی فرینڈز کرکٹ کلب نے نارتھ شائر کرکٹ کلب کو 107 رنز سے شکست دیدی لانڈھی فرینڈز کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ مقررہ 45 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز اسکور کئے معیز وقار نے 89 رنز اور توثیق احمد نے 77 رنز اسکور کئے نارتھ شائر کرکٹ کلب کی جانب سے عبدالمغیز، اُسامہ خان اور اذان ہادی نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں نارتھ شائر کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 37۰3 اوورز میں 152 رنز بناکر آوٹ ہوگئی اذان ہادی نے 34 رنز، مبشر شاہد نے 26 رنز اور عبدالمغیز اور محمد آصف نے 23،23 رنز اسکور کئے لانڈھی فرینڈز کرکٹ کلب کی جانب سے معیز وقار نے چار اور اور غلام حسین نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض محمد ریحان اور شاہد اسلم نے سرانجام دئیے جبکہ محمد منہاج آفیشل اسکورر تھے ٹی ایم سی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں نیو پیرا ماؤنٹ کرکٹ کلب نے لیٹ اسماعیل جعفر کرکٹ کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی لیٹ اسماعیل جعفر کرکٹ کلب کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ 41۰3 اوورز میں 191 رنز بناکر آوٹ ہوگئی نوید احمد نے 76 رنز اور آصف اظہار نے 32 رنز اسکور کئے نیو پیراماؤنٹ کرکٹ کلب کی جانب سے مطالب شاہ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوۓ صرف 21 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عاطف اقبال اور نیلاب خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جواب میں نیو پیرا ماؤنٹ کرکٹ کلب نے محمود علی کی جارحانہ سینچری کی بدولت مطلوبہ ہدف 26۰1 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا محمود علی نے 20 چوکّوں اور ایک چھکے کی مدد سے 80 گیندوں پر 125 رنز اسکور کئے جبکہ محمد فیضان نے ناقابل شکست 24 رنز اسکور کئے لیٹ اسماعیل جعفر کرکٹ کلب کی جانب سے خوشدل خٹک اور شعیب آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے