تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ووٹر لسٹوں میں نام کے اندراج اور گھر گھر ووٹرز کی تصدیق کے لیے تمام ڈسٹرکٹ کے صدر اپنا ایک فوکل پرسن مقرر کریں۔ صدر پی پی پی کراچی ڈویژن سعید غنی

ووٹر لسٹوں میں نام کے اندراج اور گھر گھر ووٹرز کی تصدیق کے لیے تمام ڈسٹرکٹ کے صدر اپنا ایک فوکل پرسن مقرر کریں۔ صدر پی پی پی کراچی ڈویژن سعید غنی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) وزیر اطلاعات و محنت سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے ووٹرز لسٹ کے تصدیقی عمل اور نئے ووٹ کے اندارج کے لیے ضلعی تنظیموں کو فوکل پرسن مقررکرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ 2017 کے قانون کے مطابق جو پتہ چاہے عارضی ہو یا مستقل ان پر ہی ووٹر لسٹ میں ایک پتہ پر ہی ووٹ کا اندراج ہوسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری، نائب صدر مرزا مقبول، نجمی عالم، سردار خان، ذوالفقار قائمخانی، آصف خان، عابد ستی، شکیل چوہدری، شاہینہ شیر علی، تمام ڈسٹرکٹ کے صدور، جنرل سیکٹریری و انفارمیشن سیکریٹری، پیپلز اسٹوڈنس فیڈریشن، پیپلز یوتھ، پیپلز لیبر، پیپلز وکلاء فورم، کشمیر کمیٹی کے صدور و دیگر عہدیداروں نے شرکت کی، اجلاس میں ووٹرز لسٹوں، مردم شماری اور 30 نومبر کو پارٹی کے یوم تاسیس کی تیاریوں سمیت دیگر پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ صوبائی وزیرسعید غنی نے کہا کہ ووٹر لسٹوں میں نام کے اندراج اور گھر گھر ووٹرز کی تصدیق کے لیے جاری عمل کے لیے تمام ڈسٹرکٹ کے صدر اپنا ایک فوکل پرسن مقرر کریں جو سٹی اور یو سی کی سطح پر رپورٹ مرتب کرکے روزانہ کی بنیاد پر صدر کے حوالے کرے۔ تمام ڈسٹرکٹ کے عہدیداروں پر لازمی ہے کہ وہ مردم شماری اور ووٹرز لسٹ میں اپنے ڈسٹرکٹ کے رہائشی افراد کے اندراج کے لئے مکمل طور پر متعلقہ افسران کے ساتھ مل کر کام کریں اورجن جن گھروں میں پچھلی ووٹرز لسٹ میں اندراج کے وقت 18 سال سے کم عمر افراد کے نام شامل نہیں ہوئے تھے اور اب وہ 18 سال کے ہوگئے ہیں تو ان کے ناموں کے اندراج کو یقینی بنایا جائے۔ سعید غنی نے ہدایت کی کہ تمام ڈسٹرکٹ کے عہدیدار روزانہ کی بنیاد پر سٹی اور یو سی کی سطح پر اس حوالے سے رپورٹ طلب کریں اور اس بات کی بھرپور کوشش کرنا ہوگی کہ مردم شماری اور ووٹرز لسٹوں میں تمام 18 سال سے زائد عمر والوں کے نام کا اندراج ہو۔ انہوں نے کہا کہ نادرا کے اعلٰی حکام سے بات کرکے جہاں جہاں ایڈریس کا ایشیو سامنے آرہا ہے وہاں اس مسئلہ کوحل کیا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

گیانچند ایسرانی کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے بورڈ کا 24واں اجلاس، ڈیزاسٹر فنڈ کی سرمایہ کاری اور امدادی نظام مزید مؤثر بنانے کی منظوری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) مشیر وزیراعلیٰ سندھ برائے محکمہ بحالی گیانچند ایسرانی کی زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے