تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دیدی، بھارت اور افغانستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دیدی، بھارت اور افغانستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

ابو ظہبی (اسپورٹس رپورٹر) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دے کر بھارت کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔ متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انتہائی اہم میچ افغانستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 125 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں کیویز نے مطلوبہ ہدف 18.1 اوور میں پورا کرلیا۔ نیوزی لینڈ کی جیت کے ساتھ ہی ٹی ٹوئںٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کی صورتحال بھی واضح ہوگئی اور نیوزی لینڈ کی رسائی کے بعد بھارت کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی تمام امیدیں ختم ہوگئی اور وہ ایونٹ سے باہر ہوگیا ہے۔ دوسری جانب میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا جب کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم انگلینڈ سے ٹکرائے گی۔ نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے ہدف کے تعاقب میں پُراعتماد بیٹنگ کا آغاز کیا، مارٹن گپٹل 28 اور ڈیرل مچل نے 17 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ کپتان کین ولیمسن 40 اور ڈیوڈ کونوے 36 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ قبل ازیں افغانستان کے ابتدائی بلے باز کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں تاہم نجیب اللہ نے گرتی ہو بیٹنگ لائن کو سنبھالا اور قیمتی 73 زنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کا مجموعی اسکور 124 رنز تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ نجیب اللہ کے علاوہ کوئی بھی بلے باز بڑا اسکور نہیں کرسکا۔ صرف گلبدین نائب اور محمد نبی ہی ڈبل فیگر کراس کرسکے یوں افغانستان مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز ہی بناسکی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 3، ٹم ساوتھی نے 2 اور ایڈم ملنے، ایش سوڈھی، جیمز نشام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے