تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کے ایچ اے سینئرز نے سجاس کو تین کے مقابلے میں چار گول شکست دیکر یوم دفاع نمائشی ہاکی میچ اپنے نام کرلیا

کے ایچ اے سینئرز نے سجاس کو تین کے مقابلے میں چار گول شکست دیکر یوم دفاع نمائشی ہاکی میچ اپنے نام کرلیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کے ایچ اے سینئرز نے سجاس کو تین کے مقابلے میں چار گول شکست دیکر یوم دفاع نمائشی ہاکی میچ اپنے نام کرلیا، تفصیلات کے مطابق پاک افواج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے اشتراک سے اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) اور کے ایچ اے سینئرز الیون کے درمیان نمائشی میچ کھیلا گیا، میچ کے انعقاد پر سجاس کے صدر آصف خان اور سیکریٹری اصغر عظیم نے کے ایچ اے کی انتظامیہ بالخصوص حیدر حسین کا شکریہ ادا کیا،

اس موقع پر پی ایچ ایف کے کوآرڈینیٹر اور کے ایچ اے کے صدر حیدر حسین نے کہا کہ سجاس نے ہاکی کے فروغ کے لئے جو کردار ادا کیا اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، یہ بات خوش آئند اور ہم سب کے لئے حوصلہ افزاء ہے کہ سجاس کی وجہ سے کرکٹ کے بعد ہاکی سمیت دیگر کھیلوں کو بھی میڈیا میں کوریج مل رہی ہے۔

کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ کے پہلے اور دوسرے کواٹر میں کے ایچ اے سینئرز الیون کو تسنیم عثمانی کی شاندار ہیٹرک کے باعث صفر کے مقابلے میں تین گول کی برتری حاصل تھی تاہم تیسرے کواٹر میں سجاس الیون بہترین کھیل پیش کرتے میچ میں واپس آگئی،

سجاس کے جعفر حسین، کاشف فاروقی اور مقصود احمد نے ایک ایک گول کرکے مقابلہ برابر کر دیا، چوتھے اور آخری کواٹر میں دونوں ٹیموں نے جیت کے لئے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر بھر پور حملے کئے تاہم اسد قریشی نے کھیل کے آخری لمحات میں گول کرکے کے ایچ اے سینئرز الیون کو تین کے مقابلے میں چار گول سے کامیابی دلا دی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے