Home / اہم خبریں / میرپور رائلز کے اونر سلیمان رضا کیلیے بڑا اعزاز، لندن میں کمیونٹی ہیرو آف دی ائیر کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا

میرپور رائلز کے اونر سلیمان رضا کیلیے بڑا اعزاز، لندن میں کمیونٹی ہیرو آف دی ائیر کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کشمیر پریمئیرلیگ کی فرنچائز میرپور رائلز کے اونر سلیمان رضا کیلیے بڑا اعزاز۔ برطانیہ کے ہاؤس آف لارڈز میں ایشین کیٹگرنگ فیڈریشن نے سلیمان رضا کو ” کمیونٹی ہیرو آف دی ائیر” ایوارڈ سے نواز دیا۔ یہ ایوارڈ لارڈ شیخ نے گزشتہ برس کورونا کے دوران متاثرہ افراد کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر پیش کیا۔ ون ملین میلز چیریٹی کے تحت ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر افراد کو بروقت کھانا پہنچایا۔

انسانیت کی خدمت پر سلیمان رضا کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں کمیونیٹی ہیرو آف دی ائیر کا ایوارڈ ملا۔ ایوارڈ کی تقریب "ہاؤس آف لارڈرز میں سجی،، لارڈر شیخ نے ایوارڈ پیش کیا۔ سلیمان رضا کا کہنا ہے ایشین کیٹگرنگ فیڈریشن کی جانب سے ایوارڈ میرے لیے بڑا اعزاز ہے۔ اپنی طرف سے عوام کی بھلائی کیلیے چھوٹی سے کوشش کی تھی۔ انسانیت کی خدمت کیلیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس پاکستان مقرر عہدے کا حلف اٹھا لیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے