Home / اہم خبریں / پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک کی سب سے مشہور آن لائن مارکیٹ، دراز سے شراکت داری کا معاہدہ کرلیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک کی سب سے مشہور آن لائن مارکیٹ، دراز سے شراکت داری کا معاہدہ کرلیا

لاہور (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک کی سب سے مشہور آن لائن مارکیٹ، دراز سے شراکت داری کا معاہدہ کرلیا ہے۔ معاہدے کے مطابق دراز نے پاکستان کے ہوم انٹرنیشنل سیزن برائے 22-2021 کی لائیو اسٹریمنگ کے حقوق حاصل کرلیے ہیں۔ اس سیزن کے دوران پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کھیلنے سمیت انگلینڈ کی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرنی ہے۔ اس کے بعد ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے بھی پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ وہ دراز کو پی سی بی کے ساتھ شراکت داری پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ پاکستانی عوام کرکٹ سے جنون کی حد تک لگاؤ رکھتی ہے۔ ہماری کمرشل ٹیم نے ڈیجٹل گروتھ پر توجہ مرکوز کررکھی ہے جو خوش آئند ہے۔

عمار حسن، چیف مارکیٹنگ آفیسر دراز کا کہنا ہے کہ وہ پی سی بی کے ساتھ شراکت داری پر بہت خوش ہیں۔ معاہدے کے تحت دراز مارچ 2022 تک پاکستان میں کھیلی جانے والی انٹرنیشنل سیریز کی لائیو اسٹریمنگ اپنے صارفین کو پہنچائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں لائیو کامرس کی اہمیت مزید بڑھنے والی ہے، لہٰذا دراز اپنے صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کرتا رہے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وینزویلا میں زلزلہ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کا جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے وینزویلا میں آنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے