تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ہزارہ کے صحافیوں، سول سوسائٹی، مذہبی تنظیموں کے نمائندوں، سابق بلدیاتی نمائندگان نے مجوزہ میڈیا ڈویلپمنٹ ایکٹ کو مسترد کردیا

ہزارہ کے صحافیوں، سول سوسائٹی، مذہبی تنظیموں کے نمائندوں، سابق بلدیاتی نمائندگان نے مجوزہ میڈیا ڈویلپمنٹ ایکٹ کو مسترد کردیا

ایبٹ آباد (رپورٹ: عتیق سلیمانی) ہزارہ کے صحافیوں سول سوسائٹی مذہبی تنظیموں کے نمائندوں سابق بلدیاتی نمائندگان نے مجوزہ میڈیا ڈویلپمنٹ ایکٹ کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ 13 ستمبر کو صدر مملکت عارف علوی کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران پارلیمنٹ کے باہر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ اس ایکٹ کی مخالفت کی جائے گی کیونکہ یہ آزادی رائے کو سلب کرنے کے علاوہ بنیادی انسانی حقوق کے بھی خلاف ہے۔ اس کے نفاذ سے کوئی بھی شخص اپنے حق کے لئے آواز نہیں بلند کر سکے گا۔

اسی طرح سوشل میڈیا الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا عوام کی آواز موثر انداز میں بلند نہیں کر سکتی۔ ان خیالات کا اظہار ایبٹ آباد پریس کلب و ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام کنونشن ریلی سے خطاب کے دوران مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی ایبٹ آباد پریس کلب سے تھانہ کینٹ چوک تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے اسسٹنٹ سیکرٹری محمد شاہد چوہدری، صدر جماعت اسلامی کے امجد خان، پاکستان پیپلز پارٹی کے وسیم خان جدون، جماعت اہل سنت کے مولانا نواز خان، آل ٹریڈرز کے سردار شاہنواز، سردار شیر دل، مولانا شریف صدیقی مسلم لیگ ن کے صدر ملک مہابت اعوان پیرا میڈیکس کے صدر معروف خان واپڈا ہائیڈرو یونین کے جمیل اختر تنولی مولانا انیس الرحمن پی ٹی سی ایل کے صدر سردار اورنگزیب پاکستان ہوسٹل یونین کے امتیاز خان، ایبٹ آباد پریس کلب کے صدر سردار نوید عالم جنرل سیکرٹری سردار شفیق، سابق صدر عامر شہزاد جدون راجہ محمد ہارون، ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس صدر سید طاہر شاہ، جنرل سیکرٹری عاطف قیوم، مانسہرہ پریس کلب کے صدر اخلاق احمد و دیگر نے خطاب کیا۔ بارش کے باوجود ریلی میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

مقررین نے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا احتجاج میں شرکت کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ ایکٹ کو لانے کا مقصد عوام کے حقوق غصب کرنا ہے۔ یہ سازش ہے کہ عوام کی آواز کو دبایا جائے۔ ادارے مرضی کے فیصلے کریں۔ آخر میں 12 ستمبر کے کو ایبٹ آباد سے ہزارہ بھر کے صحافیوں کا کارواں پی ایف یو جے کے زیر اہتمام احتجاجی دھرنے میں شرکت کرے کا احتجاجی قافلہ ایبٹ آباد پریس کلب سے روانہ ہوگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ صوفیوں اور امن و محبت کی دھرتی ہے، اس کی وحدت اور شناخت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سید محمد منیر شاہ

سکرنڈ، (رپورٹ: راج کمار اوڈ) درگاہ پیر ذاکری کے سجادہ نشین سید محمد منیر شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے