Home / اہم خبریں / میرپورخاص ڈویژن میں ہاٸیکورٹ بینچ کے قیام تک کسی صورت احتجاج بند نہیں ہوگا۔ ضلعی صدر وکلاء بار میر پرویز اختر تالپور

میرپورخاص ڈویژن میں ہاٸیکورٹ بینچ کے قیام تک کسی صورت احتجاج بند نہیں ہوگا۔ ضلعی صدر وکلاء بار میر پرویز اختر تالپور

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص ڈویژن میں ہاٸیکورٹ بینچ کے قیام کی ہفتہ وار تاریخی وکلاء احتجاجی تحریک کا تسلسل شدت اختیار کرگیا، وکلاء نے عدالتی کارواٸیوں کا مکمل پورا دن بائیکاٹ کیا، کیسز کے سماعتوں کے دوران پیش نہ ہوٸے، ہڑتال کے باعث سائلین کے مقدمات تاخیر کا شکار، وکلاء نے احتجاجی ریلی بھی نکالی۔ ہفتہ وار احتجاج کے تیرہویں جمعے احتجاجی کیمپ اور ریلی میں پی ٹی آٸی کے ضلعی صدر آفتاب حسین قریشی نے اپنے وفد کے ہمراہ خصوصی شرکت کی۔

معتبر ضلعی وکلاء بار کے معزز صدر میر پرویز اختر تالپور نے ہاٸیکورٹ بینچ کے قیام کی تحریک کو عملی طور پر موثر بنانے کے لیے احتجاجی کیمپ میں یکجہتی کے لیے آٸے تمام معزز مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ میرپورخاص ضلعی عدالت کے احاطے میں ہاٸیکورٹ بینچ کے قیام کی ہفتہ وار وکلاء احتجاجی تحریک کے تیرہویں جمعے کیمپ میں بار کے معزز صدر میر پرویز اختر تالپور، نائن صدر ایڈوکیٹ چودہری آصف، جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ مسعود لغاری، سابقہ جج سینئر وکیل عزیز میمن، بار کے متحرک و سرگرم سینٸیر ایڈوکیٹ شوکت راہموں، ایڈوکیٹ علی حسن چانڈیو، ایڈوکیٹ خان محمد پھنور، ایڈوکیٹ پھنور، ایڈوکیٹ اصغر شاہ، ایڈوکیٹ آفتاب ناریجو، ایڈوکیٹ فرحان قریشی، لاٸبریرین ایڈوکیٹ ملک وقار، خاتون ایڈوکیٹ گل سنگھار، نوشین پہوڑ، ایڈوکیٹ ڈی کے مالہی، بزرگ ایڈوکیٹ منومل میگھواڑ، ضلعی بار و ایوان صحافت کے روح رواں اور ڈویژن کی موثر عملی صحافت کی منفرد و ہر دل عزیز شخصیت ایڈوکیٹ محمد ہاشم شر اور انکی کاوشوں سے دیگر میڈیا نماٸندگان، ایوان صحافت کی کوٸیک رسپانس میڈیا ٹیم اور وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ میرپورخاص میں ہائیکورٹ کورٹ کے علاقائی بینچ کے قیام کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے، ضلع بھر سے انصاف کے لیے عدالتوں میں آنے والے سائلین پریشانی کا شکار رہے۔

ضلعی بار ایسوسی ایشن کے صدر میر پرویز اختر تالپور نے ریلی سے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ بینچ کے قیام تک اب کسی صورت احتجاج بند نہیں ہوگا۔ وکلاء اپنے پسماندہ ڈویژن کے غریب ساٸلین کو انصاف انکی دہلیز تک پہنچانے کی اس عوامی تحریک کو عملی اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے شدید گرمی اور پسینے میں شرابور ہوکر بھی پر عزم ہیں۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

وینزویلا میں زلزلہ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کا جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے وینزویلا میں آنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے