Home / اہم خبریں / جمعیت علماء اسلام ضلع راجن پور اور انٹرنیشنل ختم نبوت موومٹ ڈویژن ڈیرہ غازیخان کے زیرِ اہتمام تحفظ ختم نبوت ریلی

جمعیت علماء اسلام ضلع راجن پور اور انٹرنیشنل ختم نبوت موومٹ ڈویژن ڈیرہ غازیخان کے زیرِ اہتمام تحفظ ختم نبوت ریلی

راجن پور (رپورٹ: قاضی انعام باری) جمعیت علماء اسلام ضلع راجن پور اور انٹرنیشنل ختم نبوت موومٹ ڈویژن ڈیرہ غازیخان کے زیرِ اہتمام تحفظ ختم نبوت ریلی نمرہ مسجد سے مچھلی درہ اور چوک الہ آباد سے ہوتی ہوئی ختم نبوت چوک پر جلسے کی شکل اختیار کر گئی جس سے ضلعی امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا غلام یاسین شاکر، مولانا ابوبکر عبداللہ، سفیر امن قاری محمود احمد قاسمی، انٹرنیشنل ختم نبوت اور سوشل سروسز گروپ کے قائدین مفتی ارشاد احمد حقانی اور محمد ندیم چوہدری نے بھی خطاب کیا۔

اس دوران شرکاء نے اپنی گفتگو میں کہا کہ 7 ستمبر 1974 کو ختم نبوت کے پروانوں نے قادیانیوں کا کافر قرار دینے میں جو کلیدی کردار ادا کیا اسلامی و ملک پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے کہ نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفی ؐ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی ہیں کے بعد نبوت کا دعویدار و پیرو کاروں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی ان کو بناوٹی تعلق بنانے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن مسلمانوں کیلئے ایک بہت بڑا دن ہے کو اس کے شایان ِ شان منایا جا رہا ہے اور آج یہ آنے والے تمام مسلمان ختم نبوت کے مجاہدین کی صفوں میں خود کو شمار کرانے آئے ہیں۔

اس موقع پر عالمی مجلس تحفظ نبوت ضلع راجن پور نے بھی بھر پور شرکت کی۔ ریلی میں عبدالقدوس مبشر، مزمل حنیف مزمل، مولانا طاہر القاسمی، مفتی عابد حسین، مفتی محمد وسیم، حسنین معاویہ، رانا عباس، حافظ عدنا ن، مولانا خلیل الرحمن، مولانا یعقوب، مولانا محمد شریف سمیت دیگر موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں “کراچی میوزیم آف ہسٹری” کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی کے ساحلی علاقے کلفٹن میں بیچ ویو پارک کے مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے