Home / اہم خبریں / ہاکی اولمپین جہانگیر بٹ کو ڈی ایچ اے فیز 7 قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

ہاکی اولمپین جہانگیر بٹ کو ڈی ایچ اے فیز 7 قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ہاکی اولمپین جہانگیر بٹ کو ڈی ایچ اے فیز 7 قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، 78 سالہ جہانگیر بٹ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے، مرحوم نے دو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کی، وہ 1968 میکسیکو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم میں شامل تھے، وہ میونخ اولمپکس 72 میں سلور میڈل پانے والی قومی ٹیم کا بھی حصہ رہے، جہانگیر بٹ 1966 میں ایشین گیمز بنکاک میں سلور میڈل پانے والی پاکستان ٹیم میں بھی شامل تھے، وہ ایشین گیمز بنکاک میں گولڈ میڈل جیتے والی پاکستان ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

جہانگیر بٹ بنیادی طور پر لیفٹ آؤٹ کھلاڑی تھے، تاہم وہ ہر پوزیشن پر کھیلا کرتے تھے، اولمپین جہانگیر بٹ مرحوم کا تعلق محکمہ کسٹمز سے تھا، وہ بطور سپرنٹنڈنٹ ریٹائر ہوئے، مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین میں سابق قومی کپتان اولمپئین حسن سردار، اولمپئین افتخار سید، اولمپئین قمر ابراہیم، اولمپئین عرفان سینیر، پی ایچ ایف کے کوآرڈینیٹر اور کے ایچ اے کے سیکریٹری سید حیدر حسین، چئیرمین گلفراز احمد خان، سابق انٹرنیشنل اور قومی کھلاڑی اور دیگر شریک ہوئے۔

دریں اثناء پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اورسیکرٹری جنرل آصف باجوہ نے جہانگیر بٹ کی رحلت پر اظہار افسوس کیا ہے، پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتانوں سابق اولمپئنز عبدالوحید خان، اصلاح الدین صدیقی، سمیع اللہ خان، حنیف خان، منظور جونیئر، شہناز شیخ، ناصر علی و دیگر نے جہانگیر بٹ کی رحلت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اپ گریڈڈ “عوام ایکسپریس” کا پشاور میں افتتاح، جدید سفری سہولیات متعارف

پشاور، (نوپ نیوز) پاکستان ریلویز کی جانب سے اپ گریڈڈ “عوام ایکسپریس” کا باقاعدہ افتتاح …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے