Home / اہم خبریں / صوبائی وزیر جنگلات اشتیاق ارمڑ نے جغور سے دنین تارکولی سڑک کا افتتاح کیا

صوبائی وزیر جنگلات اشتیاق ارمڑ نے جغور سے دنین تارکولی سڑک کا افتتاح کیا

چترال (رپورٹ: گل حماد فاروقی) نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے زیر اہتمام جغور سے دنین تک 3.2 کلومیٹر سڑک پر تارکول کا آغاز کر دیا گیا۔ صوبائی وزیر جنگلات اشتیاق ارمڑ نے فیتہ کاٹ کر اس سڑک کی پختگی کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ صدر عبد الطیف، شہزادہ سکندر الملک، آفتاب احمد اور علاقے کے عمائدین بھی موجود تھے۔ اس سڑک پر 48719993.00 روپے کی لاگت آئے گی۔ افتتاح کے موقع پر مولانا اسرا ر الدین الہلال نے اس منصوبے کی کامیابی کیلئے دعا بھی مانگی۔ ہمارے نمائندے سے خصوصی باتیں کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ چترال میں اتنے ترقیاتی کام نہیں ہوئے جو ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین نے اس سے پہلے بی بی فوزیہ کو خصوصی نشت پر صوبائی اسمبلی کا رکن بنایا تھا اور اب اس بار وزیر زادہ کیلاش کو نہ صرف ایم پی اے بنایا بلکہ اسے وزیر اعلی کا معاون خصوصی بھی بنایا جو چترال کیلئے اچھا شگون ہے۔ انہوں نے کہا کہ چترال ہماری پہلی ترجیح ہے جسے ہم ترقی دینا چاہتے ہیں اس مرتبہ ہماری کوشش ہوگی کہ چترال کو ایک ماڈل ضلع بنائے۔ ان سے جب پوچھا گیا کہ چترال کے لوگ کھانا پکانے اور خود کو گرم کرنے کیلئے لکڑی جلاتے ہیں اگر سلسلہ یہ رہا تو آئندہ تیس سالوں میں کوئی درخت نظر نہیں آۓ گا تو ان کا کہنا تھا چترال کا ڈی ایف او لکڑی کی پرمٹ دینے میں کافی سختی کرتا ہے اور کوشش کرتا ہے کہ جنگل کو بچائے ان سے جب پوچھا گیا کہ جلانے کی لکڑی کی وجہ سے جنگلات پر بہت اثر پڑتا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت یہاں پن بجلی گھر بنائیں گے اور لوگ بجلی استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا اکثر لوگ مہنگائی کا شکوہ کرتے ہیں تو اس بار ہم ایک ایسا پیکیج دیں گے جو سب کیلئے حیران کن ہوگا اور اس سے مہنگائی پر کافی حد تک قابو پایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب اس ملک کو ایک ایسی سمت پر لے جارہے ہیں تو سب لوگ دیکھیں گے کہ ملک کتنی ترقی کرتا ہے۔ اس سڑک کی تعمیر پر علاقے کے لوگوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا کہ اس سے پہلے یہ سڑک کچی تھی اور بارش اور برف باری کی صورت میں اس پر چلنا نہایت مشکل تھا اب اس کی پختگی سے لوگوں کی مشکلات کی کمی آئے گی۔ این ایچ اے کے ترجمان انعام الحق نے بتایا کہ اس سڑک کی حالت نہایت خراب تھی اور یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر ٹریفک بازار کے بیچ میں سے گزرتا تھا اب اس سڑک کی تعمیر سے اس پر 75 فی صد ٹریفک کم ہوگا۔ اور اس کام کی نگرانی میں خود کرتا ہوں تاکہ اس کے معیار میں کوئی کمی بیشی نہ آئے۔ خلیل احمد نے بتایا کہ اسی سڑک پر زنانہ ہائیر سیکنڈری سکول، زنانہ کالج، تیل کا پمپ اور کئی دفاتر واقع ہے اب اس کی تعمیر سے بازار کی سڑک پر رش کم ہوگا اور حادثات میں بھی کمی آئے گی۔ امیر علی نے بتایا کہ سڑکوں کے ساتھ ساتھ اس کے کنارے نکاسی کیلئے نالے بھی بنانا چاہئے کیونکہ اکثر لوگ آبپاشی کرکے پانی کھلا چھوڑتے ہیں جو سڑک پر بہہ کر اسے تباہ کر دیتا ہے۔ تعمیراتی کمپنی نیو خان بلڈر کے ترجمان عدنان خان نے کہا کہ ہماری کمپنی کبھی بھی مقدار اور معیار پر سمجھوتہ نہیں کرتی۔ ہماری کوشش رہتی ہے کہ ہم ہر کام کو نہایت معیاری طور پر کریں تاکہ ہماری کمپنی کی ساکھ برقرار رہے اور عوام بھی خوش رہے۔ پراجیکٹ منیجر امیر زادہ نے بتایا کہ وہ ہر کام کی نگرانی خود کرتا ہے اور اپنا کام نہایت ایمانداری سے سرانجام دیتا ہے تاکہ معیاری کام سے بنا ہوئی سڑک دیر پا تک قائم رہے اور عوام کو بھی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ اس سڑک کی تعمیر پر علاقے کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور یہی وجہ ہے کہ علاقے کے لوگ کثیر تعداد اس خوشی میں وہاں موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے