تازہ ترین
Home / اہم خبریں / محرم الحرام کے حوالے سے جاری تعمیر و مرمت کے کاموں میں باہمی مشاورت کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کیماڑی مختار علی ابڑو

محرم الحرام کے حوالے سے جاری تعمیر و مرمت کے کاموں میں باہمی مشاورت کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کیماڑی مختار علی ابڑو

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کیماڑی مختار علی ابڑو نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے حوالے سے جاری تعمیر و مرمت کے کاموں میں باہمی مشاورت کا خصوصی خیال رکھا جائے منتظمین کی جانب سے موصولہ تجاویز کی روشنی میں مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی، روشنی کی فراہمی اور جلوس کی گزرگاہوں پر تعمیر و مرمت کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے،

یہ بھی پڑھیں۔ ماڑی پیٹرولیم آزادی ہاکی کپ کی ٹورنامنٹ 8 اگست سے ماڑی پیٹرولیم ہاکی گراؤنڈ راولپنڈی میں شروع ہوگا
https://www.nopnewstv.com/mari-petroleum-azadi-hockey ‎

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریڈنٹنگ انجینئر کے ہمراہ مختلف امام بارگاہوں کا دورہ اور اسٹریٹ لائیٹس کی تنصیب و مرمت کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا، انہوں نے منتظمین سے ملاقات کرکے انتظامیہ کی جانب سے کرائے جانے والے کاموں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ محرم الحرام میں عزاداران کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے خصوصا امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوس کی گذرگاہوں پر روشنی کی فراہمی اور تعمیر و مرمت کے جاری کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کیلئے افسران و عملہ شب و روز جد وجہد میں مصروف عمل ہیں منتظمین نے عاشورہ کے حوالے سے کیئے جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا جبکہ موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عاشورہ کے حوالے سے کیئے جانے والے اقدامات کو برق رفتاری سے مکمل کیا جائے بلدیاتی افسران نے عاشورہ کے حوالہ سے کیئے جانے والے انتظامات کے بارے میں بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ جلوس کمیٹیوں اور امام بارگاہوں کے منتظمین کی مشاورت سے عزادارن کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاکر صفائی ستھرائی روشنی اور جلوس کی گزرگاہوں پر ضروری نوعیت کے کام برق رفتاری سے مکمل کئے جا رہے ہیں۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے