کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ترجمان سندھ حکومت و ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کراچی پریس کلب میں ویسکیسن سینٹر کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر صدر کراچی پریس کلب محمد فاضل جمیلی، سیکرٹری محمد رضوان بھٹی اور مجلس عاملہ سمیت دیگر صحافی بھی موجود تھے، ترجمان سندھ حکومت و ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے افتتاح کے بعد گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ صحافیوں کی سہولت کے لیے پریس کلب میں سینٹر بنایا گیا ہے،
صحافی برادری کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے، صحافیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ویکسین لگوائیں، شہر کی بہتری کے لیے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، کوشش ہے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے، سیکرٹری کراچی پریس کلب محمد رضوان بھٹی نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، صحافی اور انکے اہل خانہ کراچی پریس کلب سے ویکسین کرواسکے گے، ویکسینیشن سینٹر کے قیام پر سندھ حکومت کے شکر گزار ہیں، ترجمان سندھ حکومت و ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کے آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔