Home/اہم خبریں/سانگھڑ میں 3,19,526 افراد کو کورونا کی ویکسین ہو چکی ہے، تمام علاقوں میں ویکسین کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ
سانگھڑ میں 3,19,526 افراد کو کورونا کی ویکسین ہو چکی ہے، تمام علاقوں میں ویکسین کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ
سانگھڑ (رپورٹ: رضوان احمد غوری) ضلع سانگھڑ میں 3 لاکھ 19 ہزار 526 افراد کو کورونا کی ویکسین ہو چکی ہے جبکہ تمام علاقوں میں ویکسین کا عمل تیز کر دیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار سانگھڑ کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ نے اپنے دفتر میں کورونا ویکسین کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوۓ کیا، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ نے کہا کہ ضلع سانگھڑ کے عوام کو کورونا جیسے وائرس سے بچانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ویکسین لگا رہے ہیں جبکہ ضلع میں سندھ حکومت کی طرف سے وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہیں، انہوں نے ضلع کے باشعور افراد پر زور دیا کہ وہ ویکسین کو عوام کو قائل کریں تاکہ وہ اپنے آپ کو اور اپنے پیاروں کو اس وائرس سے بچا سکیں، اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی ایچ او ڈاکٹر امجد خان نے بتایا کہ ضلع میں 319526 افراد کو ویکسین دی گئی ہے اور ویکسین کا کام ہر مرکز پر تیزی جاری ہے۔