Home / اہم خبریں / کراچی ایئر پورٹ پر دبئی جانے والے مسافروں کو سفر کرنے سے روک دیا گیا

کراچی ایئر پورٹ پر دبئی جانے والے مسافروں کو سفر کرنے سے روک دیا گیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے 70 سے زائد مسافروں کو بورڈنگ کارڈ جاری نہیں کیے گئے۔ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافروں کو سفر کرنے سے روک دیا گیا، اور 70 سے زائد مسافروں کو بورڈنگ کارڈ جاری نہیں کیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کے پاس ریپڈ انٹیجنٹ کی رپورٹ موجود نہیں تھی۔ ذرائع کے مطابق مسافر ایمریٹس ایئر کی پرواز ای کے 601 کے ذریعے دبئی جانا چاہتے تھے، جب کہ غیر ملکی ایئر لائن (ایمریٹس ایئر) کی جانب سے مسافروں کیلئے نئی شرط لاگو کی گئی ہے، مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ کے ساتھ پرواز سے 4 گھنٹے قبل ریپڈ انٹیجنٹ ٹیسٹ کی شرط لاگو ہے، مسافروں کو ایئر پورٹ آمد سے 4 گھنٹے قبل ریپڈ انٹیجنٹ کے بغیر بورڈنگ کارڈ جاری نہیں کیے جا رہے۔ مسافروں کا کراچی ایئر پورٹ پر لاؤنج میں رش لگ گیا ہے اور مسافر احتجاج کر رہے ہیں، جب کہ ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرانزٹ مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ پر جانے کی اجازت ہے، صرف دبئی جانے والے مسافر جن کے ریپڈ انٹیجنٹ ٹیسٹ کی رپورٹ نہیں ہے وہ سفر نہیں کرسکتے، وہ مسافر جو دبئی سے ویکسین لگوا کر آئے ہیں انہیں سفر کی اجازت ہے، سی اے اے اور محکمہ صحت کی جانب سے ریپڈ ٹیسٹ کی سہولت صرف بیرون ملک سے کراچی آنے والے مسافروں کو فراہم کی جاتی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے