Home / اسلام آباد / غیر ملکی سیاح بھی پاکستان کے سحر میں مبتلا، افواج پاکستان کے مداح

غیر ملکی سیاح بھی پاکستان کے سحر میں مبتلا، افواج پاکستان کے مداح

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاک فوج شمالی علاقوں میں سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ملکی و غیر ملکی سیاحوں کوسیکیورٹی اور سہولت کی فراہمی میں پیش پیش، حال ہی میں سکردو میں آنے والے امریکی اور برطانوی سیاحوں نے پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے کئے گئے اقدامات کی دل کھول کر تعریف کی۔ امریکہ کے کونن بلس نے کہا کہ 2015 میں بھی جب ہم نے قراقرم ہائی وے پر سفر کیا، تو پاک فوج نے ہمیں سیکیورٹی دی، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو بین الاقوامی سیاحت کے مرکز کے طور پر پروموٹ کر رہے ہیں، انہوں نے نئی سڑکوں کی تعمیر اور ایس سی او کی طرف سے سیاحوں کے لئے 4 جی کی سہولت فراہم کرنے کا خصوصی ذکر کیا۔ برطانیہ کے روب لوکاس کا کہنا تھا کہ پاکستان آنے کا اُن کا تجربہ انتہائی زبرست رہا، انہوں نے کہا کہ جب ہمیں بیس کیمپ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لفٹ کیا گیا تو میں نے انسٹا گرام پر پوسٹ کر دیا کہ ہم پاکستان آرمی کے ہاتھوں میں ہیں اور ہم محفوظ ہیں۔ برطانیہ کے ہی کنٹن کول نے کہا کہ سیاح پاکستان کو ایک دلفریب مقام کے طور پر یاد رکھیں گے، یہاں کے لوگ، یہاں کی خوراک اور قدرتی ماحول سب بہت خوبصورت ہیں۔ آئے دن پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے، غیر ملکی سیاح حکومت پاکستان اور پاک فوج کی
جانب سے فراہم کردہ سہولیات، سیکیورٹی اور دیگر معاونت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے