تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ترک صدر رجب طیب اردوان نے جنگلات میں لگی آگ کو ممکنہ سازش قرار دے دیا

ترک صدر رجب طیب اردوان نے جنگلات میں لگی آگ کو ممکنہ سازش قرار دے دیا

استمبول (ویب مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے جنگلات میں لگی آگ کو ممکنہ سازش قرار دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے جنگلات میں لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا اور آگ سے ہونے والی اموات کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے متاثرہ علاقوں کے دورے کیے۔ اس دوران ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اشارے ملے ہیں کہ آگ لگنے کے واقعات کے پیچھے کوئی سازش ہو سکتی ہے جس کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگ بجھانے کے لیے فائر فائٹرز کی ٹیم میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور آگ بجھانے میں صرف 6 ہیلی کاپٹرز کی تعداد کو بڑھا کر 13 کر دیا گیا ہے۔ جس میں روس، یوکرائن اور ایران کے طیارے شامل ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق آگ سے اب تک 400 سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسپیکر سندھ اسمبلی سے عورت فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، خواتین کے حقوق اور بااختیار بنانے کے اقدامات پر گفتگو

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے عورت فاؤنڈیشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے