کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت ملک بھر منظم و متحد ہو رہی ہے اور ہر طبقے کے افراد کی جوق در جوق مسلم لیگ میں شمولیت اس بات کی غمازی ہے کہ اب ملک کی تعمیر و ترقی مسلم لیگ ہی کرائے گی، ان خیالات اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام سندھ ضلع سن کے رہنماؤں مولانا خان محمد، مولانا علی حیدر، محمد علی، شیر محمد اور رمیز علی پلیجو سے ملاقات اور ان کی مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کے موقع پر کیا اس موقع پر یوتھ ونگ سندھ کے صدر عبدالرحمان خانزادہ بھی موجود تھے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کرنیوالے مولانا خان محمد و مولانا علی حیدر نے کہا کہ ملک کے پیچیدہ مسائل پاکستان بنانے والی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ق) ہی حل کرسکتی ہے اس لئے اس جماعت کا انتخاب کیا ہے طارق حسن نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچنا ہے اور ویکسین لگانا ضروری ہے حکومت سندھ لاک ڈاؤن کے بجائے 24 گھنٹے ویکسینیشن کیلئے زیادہ سے زیادہ مراکز قائم کرے تاکہ عوام سہولت کے ساتھ ویکسین لگوا سکیں۔