کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن کو سیاسی مزاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں عوام کو لاک ڈاؤن اور احتیاط کے نام پر صرف بھوک بیروزگاری اور لاچارگی سے مارنے کیلئےلوگوں کے جذبات سے مزاق کیا جارہا ہے لاک ڈاؤن سے کورونا کی شدت میں کمی ہو یا نہ ہو مگر معیشیت کی شرح میں ضرور کمی آجائے گی انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں مزید کہا کہ سندھ حکومت کی پولیس شہریوں کو کورونا کی وباء سے متعلق آگاہ کرنے کے بجائے عوام کو لاک اپ میں ڈال رہی ہے ڈبل سواری کا غلط نوٹیفیکیشن نکالا گیا اور عوام کو اس نوٹیفیکیشن کی بنیاد پر حراساں کیا گیا سندھ حکومت کی حکمت عملی کا نہ کوئی سر نہ کوئی پیر ہے عوام کو کورونا کی آرڑ میں ذہنی مریض بنایا جارہا ہے لوگوں کے دلوں میں مختلف قسم کا خوف ڈالا جارہا ہے جس کی وجہ سے ویکسی نیشن کا عمل بھی شدید متاثر ہو رہا ہے ویسکی نیشن سینٹر میں عوام کا رش حکومت کے ناقص اقدامات کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن سینیٹر میں ویکسین کی کمی کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے سندھ میں لگائی جانے والی ویکسین وفاق نے سندھ حکومت کو مہیا کیں نااہل سندھ حکومت نے پہلے عوام کے دلوں میں تنخواہوں کا خوف بیٹھایا اور اپنا ویکسین کا کوٹہ پہلے سے مکمل نہیں کیا ویکسی نیشن مراکز میں ویکسین کی کمی سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے اور ان تمام تر معاملات کے باوجود پولیس کا عام شہریوں کے ساتھ برتاؤ انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور ناقابل برداشت ہے پولیس عوام کے محافظ ہیں مگر صوبے کی پولیس عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے عوام کے دشمن بن چکے ہیں جگہ جگہ ناکوں سے ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہو رہی ہے غیر ضروری اور ضروری گھر سے باہر نکلنے والے افراد بھی سندھ پولیس کے رویئے سے پریشان ہیں کوئی بھی صوبہ انفرادی طور پر لاک ڈاؤن کی جانب نہیں جاسکتا سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کا فیصلہ ملک کی معیشت کو متاثر کرنے کیلئے کیا ہے سندھ حکومت کے عوام پر جاری ظلم پر خاموش نہیں رہ سکتے عوام کو اس تکلیف سے جلد نجات دلائیں گے۔