تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ حکومت کا صوبے بھر میں کل سے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ، تمام مارکیٹیں، ایکسپورٹ انڈسٹری، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند رہے گی

سندھ حکومت کا صوبے بھر میں کل سے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ، تمام مارکیٹیں، ایکسپورٹ انڈسٹری، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند رہے گی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا، طبی ماہرین اور پی ایم اے کے نمائندے شریک ہوئے جب کہ ٹاسک فورس اجلاس میں پہلی بار سندھ اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو بھی بلایا گیا تھا، اس کے علاوہ ڈی جی رینجرز سندھ اجلاس میں شریک تھے۔ ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق حکومت نے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق کل سے 8 اگست تک ہوگا، ترجمان کےمطابق لاک ڈاؤن کے دوران صوبے کی تمام مارکیٹیں بند رہیں گی اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کو بھی بند رکھا جائے گا جبکہ ایکسپورٹ انڈسٹری بھی بند رہے گی تاہم صوبے کے تمام میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے۔ ترجمان نے بتایا کہ آئندہ ہفتے سے سرکاری دفاتر بند کر دیے جائیں گے اور نجی دفاتر کو بند رکھا جائے گا جب کہ بغیر کسی وجہ کے لوگوں کے باہر نکلنے پر پابندی ہوگی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسپیکر سندھ اسمبلی سے عورت فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، خواتین کے حقوق اور بااختیار بنانے کے اقدامات پر گفتگو

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے عورت فاؤنڈیشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے