Home / اہم خبریں / کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن سے 6 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، نعش برآمد

کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن سے 6 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، نعش برآمد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن سے 6 سالہ بچی کی لاش برآمد کرلی گئی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق بچی کو زیادتی کے بعد تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا ہے۔ لاش کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں بچی کی شناخت 6 سالہ ماہم کے نام سے کرلی گئی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 6 سالہ ماہم گزشتہ رات 9 بجے زمان ٹاؤن کے علاقے سے لاپتہ ہوئی تھی۔ واقعے کے حوالے سے پولیس کو آگاہ کر دیا گیا تھا تاہم پولیس کی جانب سے بچی کی تلاش کیلئے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ رات گئے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش صبح سویرے زمان ٹاؤن سے ملی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ ای اسپورٹس 2026 کے کوالیفائنگ راؤنڈز کا آغاز کراچی کی جامعات میں مقابلے شروع

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ حکومت کی جانب سے سندھ ای اسپورٹس 2026 کے کوالیفائنگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے