کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سال 2017، 2018، 2019 اور 2020 کی شاندارکامیابی کے بعد پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز (پی ڈی اے) 2021 ء میں ایک بار پھر ملک بھر کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور ٹیلنٹ کی صلاحیتوں کا اعتراف کرنے کیلئے پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز کا انعقاد عمل میں آیا۔ سال گزشتہ کی طرح اس سال بھی‘ کوویڈ- 19 کے ایس او پیز کو نظر میں رکھتے ہوئے اس بار بھی پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز کو بطور انتہائی خصوصی پروگرام پیش کیا گیا۔ کوویڈ-19 کے ایس او پیز کو ملحوظ رکھتے ہوئے محدود ناظرین پر مشتمل یہ تقریب انڈولیشن لان ڈی ایچ اے میں منعقد کی گئی، تقریب کے مقام کا تعین کراچی کے خوبصورت موسم کے اعتبار سے نہایت موزوں تھا۔ ایوارڈ کی میزبان عبدالسمیع قہار سی ای او اسٹیمیولیس پروڈکشن ورلڈ وائڈ اور سحر طاہر خان ڈائریکٹر بزنس ڈیولپمنٹ بزنس ڈیجیٹل ہیڈ کوارٹر تھے۔ پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈ زکی جیوری میں سی ای او اور کینٹری جی ایم کریم ذیشان حسیب بیگ، ہیڈ آف کارپوریٹ کمیونیکیشن ٹیلی نار، مائیکرو فنانس بینک اور ایزی پیسہ سبل نقوی، کیپ ٹرویکن کے سابقہ جی ایم پاکستان فاطمہ مظہر، جنرل منیجر ڈیجیٹل سسٹم پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز اسد بخاری، نیسلے پروڈکشن کے ہیڈ آف میڈیا اینڈ ڈیجیٹل ایکسلریشن علی عمران میمن، آئی ایم ایم ڈیجیٹل، جنگ گروپ آف کمپنیز کی جی ایم ڈیجیٹل، سیلز اینڈ مارکیٹنگ سارہ سہیل، انٹرٹرینر ایشیاء۔ واؤچ 365 کے سی ای او فیضان لاکھانی اور ریجنل مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشنز اور انٹرنیشنل مارکیٹنگ کوآرڈینیٹر دی سٹی اسکول آفیشل مدیحہ علوی شامل تھے۔ تقریب کے مہمانان اعزازی میں اختیار بیگ چیئرمین بیگ گروپ‘ ریحان حیدر سی ای او ان سورس ٹیکنالوجیز اورشارق وہرہ صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شامل تھے۔ تقریب کے معاونین واؤچ 365، اسٹار لنکس پی آر، آئیڈیالیشن، اسٹیریو بیوٹی سلون، پاکولا، ٹی سی ایس سینٹیمنٹس، جوبلی انشورنس اور آکٹوپس گروپ تھے جب کہ اسٹریمنگ پارٹنر ایم جنون ڈاٹ ٹی وی تھا۔ اس موقع پر ابھرتے ہوئے نوجوان گلوکار علی نوید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جاندار پرفارمنس پیش کی۔ جہان آرا نے ڈیجیٹل انڈسٹری میں نمایاں شراکت کے لئے یہ اعزاز حاصل کیا جب کہ دیگر ایوارڈ یافتگان کی فہرست درج ذیل ہے۔ بیسٹ بینکنگ ٹیک آف دی ائیر، اینگرو فرٹیلائزر لمیٹڈ، بیسٹ ڈسکاؤنٹ ڈیلز ایپلی کیشن، دراز، بیس ایمرجنگ ٹیکنالوجی، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ بیسٹ ڈیجیٹل اے پی آئی، ای ایف یو لائف ایشورنس لمیٹڈ، بیسٹ ای کامرس ایپ، دراز، بیسٹ لائف اسٹائل اپیلیکیشن، بینک الفلاح، بیسٹ انوویٹڈ موبائل ایپ، کریم پاکستان، بیسٹ انشورنس ٹیک آف دی ائیر، ای ایف یو لائف ایشورنس لمیٹڈ بیسٹ موبائل ایپ، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، ایپ اینڈ ویب ان ایبل مارکیٹ ایوارڈ، ارحم سافٹ پرائیوٹ لمیٹڈ، موسٹ انوویٹیڈ فن ٹیک ڈیٹا سلوکشن پروائیڈر، اینگرو فرٹیلائزر لمیٹڈ ۔