تازہ ترین
Home / اہم خبریں / شہر میں صفائی کی صورت حال نازک ہے، آلائشیں اٹھانے کا کام سست، آلائشیں نہ اٹھنے سے بیماریاں اور تعفن پھیل رہا ہے، انتظامیہ سو رہی ہے۔ طارق چاندی والا

شہر میں صفائی کی صورت حال نازک ہے، آلائشیں اٹھانے کا کام سست، آلائشیں نہ اٹھنے سے بیماریاں اور تعفن پھیل رہا ہے، انتظامیہ سو رہی ہے۔ طارق چاندی والا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے چیف آرگنائزر طارق چاندی والا نے کہا ہے کہ شہر میں مجموعی طور پر صفائی کی صورت حال نازک ہے۔ آلائشیں اٹھانے کا کام سست روی کا شکار ہے۔ شہر میں جگہ جگہ گندہ پانی کھڑا ہے۔ تعفن سے وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا خطرہ ہے۔ صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ کی مہربانیوں سے ایک بار پھر کراچی میں عید قرباں کے بعد جا بجا آلائشوں اور گندگی کا ڈھیر لگ گیا ہے۔ آلائشیں نہ اٹھنے سے بیماریاں اور تعفن پھیل رہا ہے لیکن انتظامیہ سو رہی ہے۔ مرتضی وہاب کو کام کے مومنٹم کا اندازہ نہیں ہے۔ ڈی ایم سیز اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ شہر سے آلائشیں اور کچرا بھی نہیں اٹھا سکتیں تو یہ کس مرض کی دوا ہیں؟ کراچی کو کچرے کے ڈھیر میں تبدیل کرنا بھی ہائبرڈ وار کا حصہ ہے۔ انتظامی طور پر شہروں کو مفلوج کر دینے والوں سے نجات کے لئے انتخابی نظام اور امیدواروں کی اہلیت کے نظام دونوں کو بدلنا ہو گا۔ جو حکمران اور سرکاری افسران شہر سے کچرہ بھی نہ اٹھوا سکیں کیا انہیں عہدوں پر رہنے اور دوبارہ الیکشن لڑنے کا حق حاصل ہے؟ کچرے کے ڈھیروں سے جو وائرس اور بیماریاں پیدا ہوتے ہیں وہ کیا کرونا وائرس سے کم مہلک ہیں؟ سابقہ اور موجودہ حکمرانوں نے ملک میں کوئی ایسا سائنسی تحقیقاتی ادارہ قائم نہیں کیا جو کچرے کے ڈھیروں سے صحت کو لاحق خطرات سے آگاہ کر سکے۔ پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں عید الاضحی کے بعد انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی غفلت کی وجہ سے جگہ جگہ لگنے والے گندگی و آلائشوں کے انبار، ان سے اٹھتے تعفن اور پیدا ہونے والے بیماریوں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پی ڈی پی کراچی کے چیف آرگنائزر طارق چاندی والا نے مزید کہا کہ عید گزر گئی ہے لیکن شہر میں تا حال صفائی نہیں ہو سکی ہے۔ متعدد علاقوں میں گندگی کے ڈھیر پڑے ہیں جن کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ متعدد علاقوں میں سیوریج لائن اوور فلو ہونے کے باعث گندے پانی کے تالاب نظر آتے ہیں۔ قربانی کا خون اور آلائش صاف نہ ہوئے اور بارش ہو گئی تو وبائی امراض پھوٹ پڑیں گے۔ ضلعی انتظامیہ اور ویسٹ منیجمنٹ کا عملہ غائب ہے۔ عزیز آباد، ناظم آباد، لیاقت آباد، گلشن، گلستان جوہر، سخی حسن، عید گاہ گراؤنڈ سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں آلائشوں کا انبار لگ گیا ہے۔ مختلف پارکوں کے باہر گندگی کے پہاڑ بن گئے ہیں لیکن کورونا کے نام پر لاک ڈاؤن لگانے والے اداروں اور لاک ڈاؤن سے پیسے کمانے والے افسران کو اس سے کوئی غرض نہیں ہے کہ یہ گندگی اور غلاظت کتنی مہلک بیماریوں کا باعث بنے گی۔ اس تمام صورتحال میں سندھ سالڈ ویسٹ بورڈ، ضلعی انتظامیہ، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز غائب ہیں۔ شہر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے کوئی وزیر بھی دورے پر نہیں نکلا ہے۔ طارق چاندی والا نے مطالبہ کیا کہ شہر بھر سے قربانی کی آلائشوں اور گندگی کو صاف کرنے کے لئے فوری انتظامات کئے جائیں، تیز رفتار صفائی کی جائے۔ رہائشی علاقوں میں چونے کا چھڑکاؤ اور اسپرے کیا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ صوفیوں اور امن و محبت کی دھرتی ہے، اس کی وحدت اور شناخت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سید محمد منیر شاہ

سکرنڈ، (رپورٹ: راج کمار اوڈ) درگاہ پیر ذاکری کے سجادہ نشین سید محمد منیر شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے