تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے، نتیجے میں بڑھنے والی پیداواری لاگت، مہنگائی کے متحمل نہیں۔ صدر کاٹی سلیم الزماں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے، نتیجے میں بڑھنے والی پیداواری لاگت، مہنگائی کے متحمل نہیں۔ صدر کاٹی سلیم الزماں

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کورنگی ایسو سی ایشن أف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر سلیم الزماں نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کر دیا، انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کو واپس لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں اضافہ کہ نتیجے میں بڑھنے والی پیداواری لاگت، مہنگائی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ صدر کاٹی نے مزید کہا کہ حالیہ اضافہ سے نہ صرف صنعتکار متاثر ہوں گے بلکہ عوام بھی بری طرح اثر انداز ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے بحران سے صنعتوں اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے کے باعث عوام پہلے ہی معاشی دباؤ کا شکار ہیں، ایسے حالات میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر کاٹی کا کہنا تھا کہ صنعتوں کی پیداواری لاگت اور مہنگائی کو قابو کرنے کے لیے حکومتی سطح پر جامع نظام کی تشکیل کی جائے۔ سلیم الزماں نے کہا کہ حکومت پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بجائے نئے ٹیکس گزاروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے بجلی اور اشیائے خورد و نوش کے نرخوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ سلیم الزماں نے کہا کہ ٹرانسپورٹیشن کی قیمتیں بھی بڑھیں گی جس سے ملک میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان أئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام اور صنعتکاروں کی استطاعت کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلے کرے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے