ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) شہر سمیت مضافاتی علاقے ناقص وغیر معیاری قلفیوں اور آئس کریم کا مرکز بن گئے، بچے بڑے پیمانے پر گلے کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے، شہریوں کا ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو ماہ سے شہر کے علاقوں سمیت دیگر مضافاتی علاقوں میں ناقص وغیر معیاری قلفی اور آئس کریم فروخت کرنے کے مرکز بن چکے ہیں، شہر اور مضافات میں اپنی غیر معیاری اور مضر صحت قلفیاں اور آئس کریم فروخت کرنے والوں نے ہلہ بول دیا ہے جنہیں فروخت کرنے سے کوئی ادارہ روکنے کو تیار نہیں۔ ناقص وغیر معیاری قلفیوں، آئس کریمز کے استعمال سے شہری خصوصاً بچے گلے کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں، شہریوں نے ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ناقص اور غیر معیاری قلفیاں وآئس کریم تیار کرنے اور فروخت کرنے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ بچے موذی امراض سے محفوظ رہ سکیں۔