نوشہرو فیروز (رپورٹ: محمد علی ملک) ضلع نوشہرو فیروز میں بڑھتی ہوئی انکروجمنٹ اور غیر قانونی اسٹاپوں کا جوڈیشنل میجسٹریٹ نوشہرو فیروز نے نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر احسان اللہ یوسفزئی، ٹاؤن آفیسر شجرالدیں صدیقی، اینٹی انکروجمنٹ پولیس انچارج محمد اسماعیل زرداری، انکروجمنٹ افیسر ٹاؤن کمیٹی سلیم لونڈ کو طلب کرلیا۔ جس پر ان کو سختی سے ہدایات جاری کی کہ انکروجمنٹ ختم کرواکر کورٹ میں رپورٹ پیش کرو، جس پر ٹاؤن انتظامیہ اور اینٹی انکروجمنٹ پولیس نے شہر کے پڈعیدن روڈ، ٹھارو شاہ اسٹاپ اور اللہ والا چوک پر دکانداروں کی جانب سے کی گئی انکروجمنٹ ختم کروا دی اور ان کا سامان بھی ضبط کرلیا۔ جبکہ وین اور رکشہ مالکان کی جانب سے بنائے گئے غیر قانونی اسٹاپوں کو بھی ختم کروا دیا۔ اس موقع پر ٹاؤن آفیسر شجرالدیں صدیقی نے میڈیا کو بتایہ کہ کورٹ کے سخت احکامات پر غیر قانونی انکروجمںٹ غیر قانونی اسٹاپوں کو ختم کروا کر ان کا سامان ضبط کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی دکانداروں کو نوٹس جاری کئے تھے کہ انکروجمنٹ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائیگی، مگر دکانداروں نے قانون کی خلاف ورزی کی دکانوں کے آگے ٹھیلے، ریڑھے اور دکھے لگائے تھے جن کو ختم کروایا ہے۔