Home / اسلام آباد / پاکستان نے دو کروڑسے زائد ویکسین ڈوزز لگانے کا سنگ میل عبور کر لیا

پاکستان نے دو کروڑسے زائد ویکسین ڈوزز لگانے کا سنگ میل عبور کر لیا

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا ایس او پیز پہ عمل درآمد کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول پاکستان آرمی سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ پاکستان نے دو کروڑسے زائد ویکسین ڈوزز لگانے کا سنگ میل عبور کر لیا۔ گزشتہ روز پانچ لاکھ پچیس ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی۔ یکم جولائی سے لے کر اب تک چالیس لاکھ سے زائد ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کے لیے این سی او سی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کو بڑھا کر 50 فیصد کردیا۔ اس فیصلے کا اطلاق 15 جولائی 2021 سے ہوگا اور اس اضافے سے روزانہ مزید 2500 سے 3000 افراد پاکستان آسکیں گے۔ این سی او سی نے یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کے لیے ویکسین لازمی شرط قرار دے دی۔ عید کی چھٹیوں کے دوران سیاحتی مقامات کی طرف جانے والے تمام راستوں پر سخت چیکنگ کی ہدایات جاری کردی گئیں جن کی روشنی میں تمام سیاحتی مقامات پہ جانے والے افراد کے لئیے ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی۔ اجلاس میں کورونا ایس او پیز پہ عمل درآمد کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول پاکستان آرمی سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مختلف علاقوں میں ہیٹ میپس کی مدد سے اسمارٹ لاک ڈاؤنز کا نفاذ جاری رہے گا۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسلام آباد، ملتان، پشاور، گجرانوالہ میں انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری ہے اور خلاف ورزی کرنے والے ہوٹلوں کو سیل کر دیا گیا ہے جہاں ویکسینیشن اور ماسک کے بغیر اسٹاف اور وزیٹرز کی موجودگی کا نوٹس لیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے