کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بلال غفار نے کہا تھوڑی سی بارش نے کراچی کی متعدد سڑکوں پر تلاب بنا دیے حکومتی نااہلی نے کراچی کے عوام کی زندگیوں کا مزاق بنا دیا ہے پورے ملک میں بارشیں ہوتیں ہیں مگر کراچی کی بارش ہر سال عالمی سطح پر حکومتی نالائقیوں کو اجاگر کر دیتی ہے سندھ حکومت نے کراچی 41 نالوں کی صفائی کا بیڑا اٹھایا تھا مگر ہر بار کی طرح معاملات دعوے اور جھوٹے وعدوں تک ہی محدود رہے ہیں کراچی کو 13 سالوں میں سندھ حکومت نے کبھی اوون نہیں کیا کراچی کے مسائل حل کرنے میں سندھ حکومت کی کوئی دلچسپی نہیں ہے سندھ حکومت کراچی کے حق پر ڈاکہ ڈالنا جانتی ہے کراچی کی صفائی کا بجٹ کرپشن کی نظر کردیا جاتا ہے انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں مزید کہا کہ میرے حلقے پی ایس 103 میں ترقیاتی فنڈز سے علاقوں میں نکاسی آب کا نظام بہتر بنایا گیا تاکہ بارشوں میں ماضی کی طرح پی ایس 103 کے علاقے زیرآب نہ آسکیں پی ٹی آئی نے ترقیاتی فنڈز عوام کے ریلیف پر خرچ کیے کراچی میں سیوریج کا کوئی نظام نہیں ہے ہر سال بارشوں میں شہر کے گٹر ابل جاتے ہیں جس سے گلیاں سڑکیں اور پورا شہر پانی میں ڈوب جاتا ہے سندھ حکومت نے نالوں کی صفائی کے حوالے سے ایک بار پھر کوئی اقدامات نہیں کئے پی پی کا کام صرف فنڈز پر ہاتھ صاف کرنا ہے، بلاول زرداری کراچی کو مصیبت میں چھوڑ کر امریکہ سیرسپاٹے کرنے گئے ہیں، کراچی کے انفراسٹرکچر کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے تحریک انصاف نے کراچی میں ترقیاتی فنڈز سے علاقوں کی گلیاں اور ٹوٹی پھوٹی سڑکیں کو بہتر بنایا بلدیاتی کاموں کے اعتبار سے سندھ حکومت مکمل فیل ہوچکی ہے پی پی کے دعوے اور وعدوں میں شہر قائد کے عوام نہیں آئیں گے پی پی نے کراچی کے 13 سالوں سے استحصال کیا جلد پی پی کا اندرونِ سندھ سے بھی خاتمہ کریں گے۔