تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پی ڈی ایم کے 29 جولائی کو کراچی جلسہ عام کی تاریخ تبدیل کراچی میں جلسہ عام جمعہ 13 اگست کو ہوگا۔ مولانا راشد محمود سومرو

پی ڈی ایم کے 29 جولائی کو کراچی جلسہ عام کی تاریخ تبدیل کراچی میں جلسہ عام جمعہ 13 اگست کو ہوگا۔ مولانا راشد محمود سومرو

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پی ڈی ایم سندھ کے کنوینئر اور جے یو آئی کے صوبائی سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت کی مشاورت سے 29 جولائی کو کراچی میں جلسہ عام کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے کراچی جلسہ عام اب 13 اگست کو ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یوآئی سندھ کے ذمہ داران اور کارکنان کے نام ویڈیو پیغام میں کیا، انہوں نے کہا کہ 13 اگست کا جلسہ عام غاصب وفاقی حکومت کیساتھ سندھ کے نااہل حکمرانوں کیخلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا، سندھ حکومت کی نااہلی کے باعث صوبہ مسائلستان بنتا جا رہا ہے، کراچی جلسہ عام سندھ کے جزائر اور اراضی فروخت کرنے والوں کیخلاف تحریک کا آغاز ہوگا، مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ سندھ کے ہستالوں کی حالات زار کسی جنگ زدہ ملک کے ہسپتالوں سے بدتر ہوتی جا رہی ہے، 60 لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر اور تعلیم کی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔ تھرپارکر سے کشمور اور کراچی تا جیکب آباد غربت بیروزگاری اور بدامنی عروج پر ہے، پیپلز پارٹی کا آبائی شہر لاڑکانہ موہنجودڑو کے کھنڈرات میں تبدیل ہوتا جارہا ہے۔ جے یو آئی کے صوبائی سیکریٹری جنرل مولانا راشد سومرو کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی عدم توجہی کے باعث صوبے بھر میں چوری راہزنی کی ورادتوں میں سنگین حد تک اضافہ ہوچکا ہے، اغوا برائے تاوان کے ملزمان سندھ حکومت کی ناک کے نیچے واردتیں کررہے ہیں ان تمام مسائل 13 اگست کو کراچی جلسہ عام میں ہائی لائٹ کرکے صوبے میں نئی تحریک کا آغاز کریں گے۔ کراچی جلسہ عام 13 اگست جمعہ کی شام کو مزار قائد کے احاطے میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سلیکٹڈ حکمرانوں اور ان کے گماشتوں کو بتائیں گے کہ عوامی اجتماعات کیسے منعقد کئے جاتے ہیں۔ کراچی جلسہ ملک کی تاریخ کا سب بڑا اور اور فیصلہ کن جلسہ عام ثابت ہوگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے