اسلام آباد (اسپورٹس رپورٹر) راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) فیملی میں ایک نیا اضافہ، سینئر اینکر پرسن حامد میر اعزازی ممبر بننے کے بعد رسجا فیملی کا حصہ بن گئے، راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا اجلاس، ایسوسی ایشن کے صدر ایاز اکبر کی صدارت میں ہوا جس میں سینئر صحافی حامد میر کا ایسوسی ایشن کا اعزازی ممبر بنانے کی منظوری دی گئی اور باڈی کے اس اقدام کو سراہا گیا۔ حامد میر کی رسجا فیملی میں شمولیت ینگ جرنلسٹسوں کیلئے سود مند ثابت ہوگی جبکہ رسجا جلد صحافیوں کیلئے حامد میر کا ایک لیکچر بھی منعقد کرواۓ گا۔ اس موقع پر رسجا کے چیئرمین عبدالمحی شاہ کا کہنا تھا کہ حامد میر کی سپورٹس پر گہری نظر رہی ہے اور وہ ماضی میں روزنامہ جنگ کے سپورٹس پیج کیساتھ وابستہ رہے ہیں۔