چترال (رپورٹ: گل حماد فاروقی) چترال سے منتحب رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے چترال میں محتلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے علاقے کے لوگوں کو کافی سہولت میسر ہوں گی۔ ان منصوبوں میں دنین کا پی پی سی لنک روڈ جس پر 70 لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔ اسی طرح سینگور کا ایک کلومیٹر پری میکس روڈ جس پر 99 لاکھ 10 ہزار روپے لاگت آئے گی۔ خورکشاندہ ایک کلومیٹر پری میکس روڈ لاگت 83 لاکھ 95 ہزار، گولدہ پی پی سی روڈ لمبائی4921 فٹ لاگت 1 کروڑ31 لاکھ 64 ہزار روپے، اٹانی تین کلومیٹر پی پی سی روڈ جن پر ایک کروڑ 69 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ پیر معجل تا جنجیریت ایک کلومیٹر پی پی سی روڈ 68 لاکھ 33 ہزار روپے کی لاگت سے تکمیل ہوگا۔ اس موقع پر علاقے کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایم این اے عبدالاکبر چترالی کا پرتپاک استقبال کیا۔ مولانا چترالی نے علاقے کے لوگوں کو یقین دہائی کرائی کہ وہ چترال کی ترقی کیلئے دن رات محنت کریں گے۔ ایم این اے چترالی کا کہنا ہے کہ انہوں نے محتلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے دس کروڑ روپے کا فنڈ منظور کروایا ہے اور عید الاضحی کے بعد چھ مزید منصوبوں کا افتتاح ہوگا۔ واضح رہے کہ ان منصوبوں پر عر صہ دراز سے کوئی کام نہیں ہوا تھا۔ ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے مولانا چترالی نے پیسکو کے چیف ایگزیکٹیو اور واپڈا حکام کا بھی شکریہ ادا کیا کہ ان کی درخواست پر بروز گریڈ اسٹیشن کیلئے 2026 ٹرانسفارمر منظور کراکے چترال پہنچا دیے ہیں۔ اس سے پہلے جوٹی لشٹ گریڈ سٹیشن میں 1013 ٹرانسفارمر نصب کیا گیا تھا جو زیادہ لوڈ کی وجہ سے بار بار ٹرپ ہوجاتا اب یہ ٹرانسفارمر دس میگا واٹ لوڈ پر بھی ٹریپ نہیں ہوگا۔ اس موقع پر انہوں نے مرکزی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا ان کو بجلی کی مد میں 15 کروڑ روپے اور دیگر ترقیاتی کاموں کیلئے 10 کروڑ روپے کی گرانٹ دی جن میں سڑکیں اور راستے بھی شامل ہیں۔