تازہ ترین
Home / اہم خبریں / وفاقی حکومت کا ملک میں گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ شاندار ہے۔ پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی بلال غفار

وفاقی حکومت کا ملک میں گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ شاندار ہے۔ پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی بلال غفار

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بلال غفار نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ملک میں گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کا چھوٹی گاڑیوں پر قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ شاندار ہے، عمران خان اور ان کی ٹیم پاکستان میں آٹو سیکٹر میں بہترین انداز میں کام کر رہی ہے، ملک میں معیشت کے پہیے کے ساتھ ساتھ اب گاڑی کا پہیہ بھی چلے گا آٹو سیکٹر میں چھوٹی گاڑیوں پر ریلیف سے متوسط طبقہ کی مشکلات میں کمی آئے گی، لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں آٹو سیکٹر کا 10 فیصد کردار ہے، وزیر اعظم کی ٹیم پر اعتماد ہے رواں سال گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ کا ہدف باآسانی مکمل ہوگا، یقیناً پاکستان کے مفاد کی خبر نے مخالفین کے دلوں پر چھریاں چلادی ہیں، عمران خان کی گاڑیوں سے متعلق اسکیم سے عوام استفادہ حاصل کریں گے، عمران خان نے پاکستان کو معاشی بحران سے نکالا لیا ہے، عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے دوسری جانب انہوں نے کشمیر میں پیپلرز پارٹی کی انتخابی مہم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیپلرز پارٹی کشمیر کو لاڑکانہ بنانے کے خواب دیکھ رہی ہے جو تحریک انصاف کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دیگی، عمران خان کشمیر کے حقیقی سفیر ہیں عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ عالمی سطح پر لڑا کشمیر کی آواز کو بلند کرنے میں عمران خان کی جدوجہد ہے بلاول سیاست میں بچے ہیں کشمیر کے عوام کو کرپٹ حکومت کی کوئی ضرورت نہیں کشمیر میں انشاءاللہ تحریک انصاف کا بلا چلے گا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسپیکر سندھ اسمبلی سے عورت فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، خواتین کے حقوق اور بااختیار بنانے کے اقدامات پر گفتگو

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے عورت فاؤنڈیشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے