کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما طاہر ملک کی پارٹی کے دیرینہ رکن عطاء اللہ سے ملاقات۔ ملاقات میں طاہر ملک نے ان کی عیادت کی اور مختلف سیاسی امور پر گفتگو کی۔ طاہر ملک کا ملاقات کے موقع پر کہنا تھا کہ عطاء اللہ پارٹی کے سینئر رکن اور عمران خان کے دیرینہ ساتھی ہیں۔ عطاء اللہ صاحب نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا اور سابقہ پی ایس 119 سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑا۔ پاکستان تحریک انصاف عطاء اللہ صاحب کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ عطاء اللہ صاحب کی مکمل صحتیابی اور عمر درازی کے لیے دعا گو ہیں۔