تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے گزری پولیس اسٹیشن جدید طرز کے رپورٹنگ روم کا افتتاح کردیا

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے گزری پولیس اسٹیشن جدید طرز کے رپورٹنگ روم کا افتتاح کردیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے گزری پولیس اسٹیشن میں ڈی آجی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض اور ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نوید شیخ، ایس پی صدر زاھدہ پروین کے ہمراہ جدید طرز کے رپورٹنگ روم کا افتتاح کیا، انہوں نے اس موقع پر کہا کہ جدید رپورٹنگ روم سے عوام کو فائدہ حاصل ہوگا ہم کراچی کے مختلف تھانوں میں رپورٹنگ روم کو جدید بنائینگے، بیرسٹر مرتضی وہاب کو ضلع جنوبی میں کرائم کنٹرول اور دیگر امور پر ڈی آ جی ساؤتھ نے بریفنگ بھی دی، ترجمان سندھ حکومت نے پولیس کی کارگردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سندھ پولیس کے جوانوں پر فخر ہے پولیس اپنی جان کے نذرانے دیکر ملک و قوم کی خدمت کر رہی ہے رپورٹنگ رومز کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے ان رپورٹنگ رومز میں کمپلینز کے نظام کو ڈیجٹیائیز کیا گیا ہے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ تھانے کی حدود میں ہونے والے جرائم کا تمام ریکارڈ محفوظ بنایا جائیگا۔ جرائم کا ریکارڈ محفوظ ہونے سے پولیس کو خاصی مدد مل سکے گی، بیرسٹر مرتضی وہاب نے پولیس رپورٹنگ روم کو جدید بنانے پر ضلع جنوبی کی پولیس اور ڈی آئی جی، ایس ایس پی اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے