Home / اسلام آباد / وزیراعظم عمران خان نے شاہ زین بگٹی کو معاون خصوصی مقرر کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے شاہ زین بگٹی کو معاون خصوصی مقرر کر دیا

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے ناراض بلوچ رہنماؤں سے مذاکرات کے لیے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کو معاون خصوصی مقرر کردیا، کابینہ ڈویژن نے شاہ زین بگٹی کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ شاہ زین بگٹی کو معاون خصوصی برائے ہم آہنگی بلوچستان مقرر کیا گیا ہے اور انہیں وفاقی وزیر کا درجہ دیا گیا ہے۔ شاہ زین بگٹی ناراض بلوچ رہنماوں سے سیاسی اور قومی ہم آہنگی پر بات کریں گے۔ واضح رہے وزیر اعظم عمران خان نے چند روز قبل گوادر میں خطاب کے موقع پر ناراض بلوچ رہنماؤں سے بات کرنے کا اعلان کیا تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے