تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سماجی کارکن محمد امجد آرائیں کے تعاون سے ٹنڈو آدم کے علاقے الہیار گوٹھ میں ایک روزہ کورونا سے بچاؤ ویکسین کیمپ کا انعقاد

سماجی کارکن محمد امجد آرائیں کے تعاون سے ٹنڈو آدم کے علاقے الہیار گوٹھ میں ایک روزہ کورونا سے بچاؤ ویکسین کیمپ کا انعقاد

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) سماجی کارکن محمد امجد آرائیں کے تعاون سے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ عمران الحسن خواجہ اور ضلع سانگھڑ کے فوکل پرسن ڈاکٹر فاروق آرائیں کی جانب سے ٹنڈو آدم کے علاقے الہیار گوٹھ آرائیں ہاؤس پر ایک روزہ کورونا سے بچاؤ ویکسین کا کیمپ لگایا گیا۔ جس میں 182 مرد و خواتین نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی۔ اس موقع پر سماجی کارکن امجد آرائیں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے اور ہر شہری کا فرض بنتا ہے کہ کورونا ویکسین لگوائیں اور انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، ڈی سی سانگھڑ، ایڈمنسٹریٹر اعجاز احمد جتوئی، فوکل پرسن ڈاکٹر فاروق آرائیں اور ان تمام ڈاکٹرز کا میں دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے بہترین کارکردگی دکھائیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان، سری لنکا سیریز اور ون ڈے ٹرائی سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے