تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرپورخاص لیڈی پولیس اہلکار کے شوہر کو جیل خانہ جات پولیس کے سپریڈنٹ ارشاد رند نے چوری شدہ کار فروخت کرکے زندگی اجیرن کردی۔ فراز احمد پہنور

میرپورخاص لیڈی پولیس اہلکار کے شوہر کو جیل خانہ جات پولیس کے سپریڈنٹ ارشاد رند نے چوری شدہ کار فروخت کرکے زندگی اجیرن کردی۔ فراز احمد پہنور

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص کرائم برانچ پولیس کی جونئر کلرک لیڈی پولیس اہلکار شاہدہ بلوچ نے اپنے شوہر افراز احمد پہنور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ جیل خانہ جات پولیس کے سپریڈنٹ ارشاد رند نے انکی زندگی اجیرن کردی ہے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ ارشاد رند نے گلستان جوہر کراچی سے 2018 میں چوری شدہ کورے کار نمبر کے کے-786 مجھے ڈھائی سال پہلے تین لاکھ روپے میں فروخت کی اور ہمارے خاندانی تعلق اور بھروسے کی وجہ سے ہم نے اعتبار کرکے کار لے لی اور بعد میں اینٹی کار لفٹنگ سیل نے ہماری کار تحویل میں لی اور ہمارے خلاف ٹاؤن میں کار چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کرایا شاہدہ پروین نے بتایا کہ مجھے میرے ڈپارٹمنٹ نے شوکاز نوٹس دیا میں ایک سال معطل رہی میرا ابھی تک پروموشن بھی رکا ہوا ہے، شاہدہ پروین نے بتایا کہ ارشاد رند مجھے میرے شوہر کو جھوٹے کیسز میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، متاثرہ لیڈی پولیس اہلکار اسکے شوہر نے آئی جی پولیس سندھ ، آئی جی جیل خانہ جات، ڈی آئی جی جیل خانہ جات اور ڈی آئی جی، ایس ایس پی میرپورخاص سے تحفظ اور ارشاد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے