تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام سوات میں جلسے کی تیاریاں مکمل

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام سوات میں جلسے کی تیاریاں مکمل

سوات (رپورٹ: اصغر شاہ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام آج گراسی گراؤنڈ میں جلسہ کیا جارہا ہے جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ آج سوات کے گراسی گراؤنڈ میں جلسہ عام کر رہی ہے، جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہیں، جلسے سے مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، محمود خان اچکزئی اور آفتاب شیر پاؤ سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ جلسے کیلئے سوات کے مختلف علاقوں، دیر، چترال، چارسدہ، صوابی، مردان سمیت دیگر اضلاع سے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ صبح سے جاری ہے۔ جلسہ میں پارٹی قائدین اور میڈیا کے لئے 2 اسٹیج سجائے گئے ہیں جبکہ شرکاء کے لئے 10 ہزار کرسیاں لگائی ہیں، جلسہ گاہ میں جمعیت علماء اسلام کے 3 ہزار رضاکار سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ جلسہ گاہ کے باہر 1600 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے