تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال یقینی بنایا جائے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری

ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال یقینی بنایا جائے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری

پشاور (رپورٹ: اصغر شاہ) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے ٹریفک ہیڈ کوارٹرز گلبہار پشاور کا دورہ کیا۔ ٹریفک ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر سی سی پی او پشاور عباس احسن، ڈی آئی جی ٹریفک ہمایون بشیر تارڑ، چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت اور دیگر افسران نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کی آمد پر ٹریفک پولیس پشاور کے ایک چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ انہوں نے ٹریفک ہیڈ کوارٹرز میں قائم یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کے ایصال ثواب اور بلند درجات کے لیے دعا کی۔ دورے کے دوران آئی جی پی کو ٹریفک وارڈنز سسٹم اور ای ٹکٹنگ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آئی جی پی نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے عمل کا معائنہ کیا۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے انہیں آئی ٹی اصلاحات اور سٹی ٹریفک پولیس پشاور میں کئے جانیوالے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی جس پر آئی جی پی معظم جاہ انصاری نے اطمینان کا اظہار کیا اور چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کو سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی مزید بہتری کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ آئی جی پی نے ایف ایم ریڈیو 88.6 اور ٹریفک یوٹیوب لائیو ٹرانسمیشن میں بھی شرکت کی اور خیبرپختونخوا پولیس اور بالخصوص ٹریفک سے متعلق سوالات کے جوابات دیے۔ انسپکٹر جنرل پولیس نے ٹریفک سٹاف کو اہلیان پشاور کو زیادہ سے زیادہ سہولیات بہم پہنچانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کے لئے زیادہ سے زیادہ سفری آسانیاں پیدا کی جائیں۔ اس موقع پر آئی جی پی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ٹریفک نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے