Home / اہم خبریں / بحیثیت ٹیم صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کا عزم لیے انگلینڈ آئے ہیں۔ نائب کپتان قومی وائیٹ بال کرکٹ ٹیم شاداب خان

بحیثیت ٹیم صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کا عزم لیے انگلینڈ آئے ہیں۔ نائب کپتان قومی وائیٹ بال کرکٹ ٹیم شاداب خان

ڈربی (اسپورٹس رپورٹر) 8 جولائی سے انگلینڈ کے خلاف وائیٹ بال سیریز میں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ نے ڈربی کی روم  آئسولیشن کے بعد انکورا کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس سیشنز کا آغاز کردیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کا آغاز 3 جولائی سے ہوگا۔ سیریز میں شامل یہ تینوں میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ ورلڈ کپ سپر لیگ میں پاکستان اور انگلینڈ کے پوائنٹس کی تعداد برابر ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں نے بالترتیب 6 اور 9 میچز کے بعد 40، 40 پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں تاہم بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر انگلینڈ کو پوائنٹس ٹیبل پر دوسری اور پاکستان کو تیسری پوزیشن حاصل ہے۔ یہ بارہواں موقع ہوگا کہ جب پاکستان کرکٹ ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف اس کی اپنی سرزمین پر کوئی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیلی گئی۔ تاہم قومی وائیٹ بال کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈ چیمپئن کے خلاف صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کا عزم لیے انگلینڈ آئے ہیں، اسکواڈ میں شامل تمام لڑکے متحد اور جیت کی جستجو میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین روزہ روم آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد گراؤنڈ کا رخ کرنے پر تمام کھلاڑیوں کے عزائم اور بلند حوصلے عیاں تھے، بلاشبہ انگلینڈ کی کنڈیشنز ابوظہبی سے مختلف ہیں مگر کھلاڑی اچھی کرکٹ کھیلتے ہوئے آرہے ہیں اور وہ اس ردھم کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ شاداب خان نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 مدمقابل آنے کے بعد اب تمام کھلاڑی متحد ہوکر ایک ٹیم کی حیثیت سے ملک کی نمائندگی کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ محدود طرز کی کرکٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اوپنرز فخر زمان اور امام الحق نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، فخر زمان نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز میں 2 سنچریاں بنائیں، جس میں 193 رنز کی شاندار اننگز بھی شامل تھی،اسی طرح امام الحق نے بھی اس سیریز کے تین میچز میں 2 نصف سنچریاں بنائیں۔ شاداب خان نے مزید کہا کہ محمد رضوان بھی شاندار فارم میں ہیں، ملتان سلطانز کے چیمپئن بننے کے بعد ان کا اعتماد مزید بلند ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حارث سہیل کی واپسی سے مڈل آرڈر بیٹنگ لائن اپ مضبوط ہوگی، بائیں ہاتھ کے بلے بازکی انگلش کنڈیشنز میں رنز بنانے کی اوسط 52 کی ہے، آئی سی سی انٹرنیشنل ون ڈے رینکنگ میں سرفہرست بابراعظم  کی کارکردگی میں تسلسل ہماری ون ڈے ٹیم کا سب سے مثبت پہلو ہے۔ نائب کپتان کا کہنا ہے کہ فاسٹ باؤلرز شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، امید ہے کہ دونوں باؤلرز انگلینڈ کے خلاف بھی متاثر کن کارکردگی کا تسلسل جاری رکھیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے